ختم نبوت ؐکی بات کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ چوما،خاکروب بھی یہ بات کرے اسکے ہاتھ بھی چوموں گا ‘ کیپٹن (ر) صفدر نے بالآ خر خاموشی توڑ دی

8  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات ، اگر کوئی خاکروب بھی یہ بات کرے گا تو میں اس کے ہاتھ چوموں گا ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ،

میاں شریف مرحوم نے بھی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیاتھا،یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہاب نیب کو جرات نہیںہو رہی کہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھیجے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو تو یقین ہی نہیں تھا کہ 2018 میں انہیں حکومت مل جائے گی،یہ رات کو سوئے تھے ان کو جگا کر بتایا کہ آپ کی حکومت آگئی ہے ،یہ حکومت ایسی چل رہی جیسے موت کے کنوئیں مین موٹر سائیکل چل رہی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ،غبارہ ہمارا ہے ہم ہوا بھریں یا نکالیں،یہ تو وقت بنائے گا کہ کس کے مشکیزے سے ہوا نکلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہیں وہ جب چاہیںآ اور جا سکتے ہیں کوئی انہیں روک نہیں سکتا۔ انہوںنے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ چومنے کے حوالے سے کہا کہ جب انہوں نے بہاولپور میں عوام کی مشکلات کے ساتھ ختم نبوت کی بات کی تو میں نے نیچے کنٹینر میں آکر ان کا ہاتھ چوما، وہ ایک ولی کے صاحبزادے ہیں،یہ بات کوئی خاکرو ب بھی کرے تو میں اس کے ہاتھ بھی چوموں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…