مائیں،بہنیں،بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر عمران خان کو دہائی دے رہی ہیں کہ خدارا ہمارے سر پر ہاتھ رکھو،مریم نواز کا ارباب اختیار اور اقتدار کی کرسی پربیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس کا اظہار

7  جنوری‬‮  2021

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ارباب اختیار اور اقتدار کی کرسی پربیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس ہے،مائیں،بہنیں،بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر عمران خان کو دہائی دے رہی ہیں کہ خدارا ہمارے سر پر ہاتھ رکھو، عمران خان اپنی انا کی وجہ سے یہاں نہیں آرہے،اگر حکمران

کوئٹہ نہیں آتا تو قوم اسے اسلام آباد میں کرسی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیگی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو مچھ کے علاقے میں قتل کئے گئے کان کنوں کی نعشوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے لواحقین اورہزارہ قوم کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)احسن اقبال، سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر،سینیٹر پرویز رشید،سابق وفاقی خرم دستگیر،رانا ثناء اللہ،حنا پرویز،ارکان بلوچستان اسمبلی اصغرعلی ترین،یونس عزیز زہری،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،نعمان خان ناصرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔مریم نواز نے کہاکہ ہزارہ برادری پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس پر میاں نواز شریف اورمسلم لیگ(ن)کی جانب سے اظہارتعزیت کرتی ہوں،ہم ہزارہ برادری کے غم میں برابرکے شریک ہیں یقینا یہ غم جس پر گزر رہا ہے وہی اسے محسوس کرسکتا ہے لیکن ہم بھی اس غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانچ دن سے دیکھ رہی ہوں کہ ہزارہ برادری کے لوگ شدید سردی میں اپنے

پیاروں کی میتیں رکھ کر کسی بے حس کو پکار رہی ہے،ایک بچی نے کہا کہ ہم اپنے والد کو تب تک نہیں دفن کریں گے جب تک عمران خان یہاں نہیں آتے ایک طالب علم کی میت پڑی ہے جو اپنی فیس کے پیسے جمع کرنے کیلئے کانکنی کرتا تھا،ایک گھر میں کوئی مرد نہیں بچا،ہزارہ برادری 2کلومیٹر کے دائرے میں محصور ہے انہیں

روزگار،تعلیم،صحت سمیت دیگر سہولیات کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے،آج تک ہزارہ برادری نے 2ہزار شہداء دیئے ہیں انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے عمران خان سے کہتی ہوں کہ خدارا یہاں آؤ،ریاست کا کام تحفظ دینا ہے اور یہ انکی ذمہ داری ہے ریاست ماں ہے

لیکن یہ ماں اگر اپنا حق ادا نہیں کرسکی تو کم از کم عمران خان یہاں آئیں اور لوگوں کی داد رسی کریں شہدا کے لواحقین یہاں لاشیں رکھ کر انکے منتظر ہیں لاشوں سے انا بڑی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ لاشوں پرسیاست ہورہی ہے آپ یہ کہہ کر اپنی بے حسی اور ناکامی کو نہیں چھپاسکتے انہیں یہاں آنا پڑے گااور

لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ شہدا کے لواحقین کوئی بڑی چیز نہیں مانگ رہے،وہ منفی 8 درجہ حرارت میں کھلے آسمان تلے بیٹھے صرف یہ کہتے ہیں کہ آو ہم سے بات کرو اورہمارے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھو کیا انا اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ وہ یہاں نہیں آسکتے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم تنقید سے ڈررہے ہیں اگر وہ

یہاں آئے اور انہیں تھوڑی سی تنقید سننی پڑے تو سن لیں تاہم یہ انکا فرض ہے کہ عوا م کا دکھ دردبانٹیں خدا کے واسطے خدا کی مخلوق پر رحم کریں ارباب اختیار اوراقتدار کی کرسی پر بیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماؤں،بہنوں،بیٹیوں کی تکلیف کا احساس ہے عمران خان ایک بار اپنے آپ کو انکی

جگہ رکھ کردیکھیں میں ان شہدا کے لواحقین کے حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری نے ملک کی خدمت اور مٹی سے وفا کی ہے اب ریاست کی باری ہے کہ وہ اس وفا کا حق ادا کرے اور زخموں پرمرہم رکھے اگر حکمران یہاں نہیں آتا تو قوم اسے اسلام آباد میں کرسی میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…