ہزارہ برادری کا میتوں کے ساتھ دھرنا، وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ جانے کا فیصلہ

5  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ +آن لائن)وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری اور پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کے تقررکی منظوری دے دی ہے جبکہ 1997میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کابینہ فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ موخر کردیا گیاہے۔وزیر اعظم عمران خان نے نوجوان اسامہ ستی

کے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم ملکی امور پر غور سمیت کورونا کے بڑھتے کیسز اور تدارک کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وزراء نے کوئٹہ جانے کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ ضرور جائوں گا، شیڈول جلد ترتیب دینے کا کہہ دیا۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور فواد چوہدری نے اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا ، وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ ستی کی ہلاکت پرکابینہ ارکان کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اختلاف اور بعض نکات پر اتفاق نہیں کیا اور کہا واقعے پرکابینہ میں بحث ضروری ہے، حقائق سامنے آنے چاہئیں۔مشیر پارلیمانی اموربابراعوان نے بھی اسامہ کے والدین کامؤقف کابینہ میں پیش کیا، اجلاس میں شیخ رشید نے مچھ متاثرین سے ہونے والے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا، وفاقی کابینہ کا سانحہ مچھ اور اسامہ ستی کے معاملے پر افسوس کا اظہار کیا اوروزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ اراکین نے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسامہ ستی کے قتل میں ملوث بے رحم لوگ پولیس میں نہیں ہونے چاہئیں۔اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری

کے لیے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری اور پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کے تقررکی منظوری دے دی گئی جبکہ 1997میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کابینہ فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔ اجلاس میں فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن

کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ریلوے اور وزارت دفاع کیدرمیان کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے17دسمبرکیفیصلوں کی توثیق موخر کردی۔کابینہ نے پاکستان ایکسپوسینٹرزکے چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری کے ساتھ ساتھ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 31دسمبرکے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…