سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو تعیناتی کے دو دن بعد اعلیٰ رینک پر ترقی دیدی گئی

4  جنوری‬‮  2021

لاہور (مانیٹرنگ +آن لائن) دو دن قبل سی سی پی او لاہور تعینات ہونے والے غلام محمودڈوگر کو ڈی آئی جی کے رینک سے ایڈیشنل آئی جی کے رینک پر ترقی دے دی گئی، پنجاب پولیس میں گزشتہ ہفتے تقرر و تبادلوں کے بعد نئے سی سی پی او لاہور کوبھی ترقی مل گئی ہے،

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت لاہور پولیس کے افسران کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان، ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد، ایس ایس پی سی اے آئی سمیت تمام انوسٹی گیشن و آپریشنز ڈویڑنل افسران اور ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی امن و مان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ لاہور میں کوئی بدمعاش، غنڈا عناصر سر اٹھانے نہ پائے اور قبضہ مافیا کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوگا۔ شہریوں کو جان و مال کا تحفظ دینا ہمارا فرض ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران شاہراہوں پر پولیس فزیبلٹی کو سختی سے یقینی بنائیں اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ڈولفن ٹیمیں بڑھائیں جائیں۔ سی سی پی او کہنا تھا کہ رات کے وقت فلیشر لائٹس اور ریفلیکٹنگ جیکٹس کے استعمال کیا جائے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں فوری سنیپ چیکنگ بڑائی جائے اور ان ایریاز میں موثر پٹرولنگ کا نظام واضح کیا جائے۔ دھند میں احساس تحفظ کیلئے موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انوسٹی گیشن افسران بروقت چالان جمع کروائیں۔کرایہ داروں اور انڈسٹریل ورکز کے تھانوں میں اندراج ریکارڈ کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…