خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان شدیدتلخ کلامی شہباز شریف نے گتھم گتھا ہونے سے بچایا،وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

4  جنوری‬‮  2021

لاہور( آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت میں شہبا ز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے دوران لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ، خواجہ احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق

کو ،شٹ اپ ، کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صا حبزادے حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کیلئے جب عدالت پہنچے تو وہاں پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان بھی موجو د تھے کہ اس دوران خواجہ احمد حسان شہباز شریف سے کوئی بات کرنے کیلئے جونہی آگے بڑھے جس پر خواجہ سعد رفیق نے انہیں آگے بڑھنے سے منع کر دیا جس پر دونوں لیگی رہنمائوں کے درمیان کافی حد تک تلخ کلامی ہو گئی ، شہباز شریف سے ملنے سے منع کرنے پر خواجہ احمد حسان نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ بھی کہہ دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دوں رہنما آپس میں گتھم گتھا ہو نے والے ہی تھے کہ شہباز شریف نے مداخلت کر کے دونوں رہنمائوں کے درمیان بیچ بچائو کر ا لیا ۔ خواجہ سعدرفیق کی خواجہ احمد حسان سے تلخ کلامی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ جب لاہور کا جلسہ ہوا تھا تو خواجہ احمد حسان نے اس جلسے میں شرکت نہیں کی تھی جس سے خواجہ سعد رفیق ان سے کافی نالاں تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…