درآمدی کوئلے کی ترسیل کے لیے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ، تاجر حکومت پر برس پڑے

4  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امپورٹڈ کوئلے کی ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے برعکس تاجر برادری کو ریلف دینے کی بجائے ریلوے حکام نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بناکر امپورٹڈ کوئلہ کی ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے ریلوے حکام

نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریلوے حکام نے فریٹ ٹرین امپورٹڈ کوئلہ کی قیمتوں میں فی میٹرک ٹن کے حساب سے اضافہ کیا ہے، جو کراچی پورٹ قاسم اور بن قاسم ریلوے اسٹیشن سے یوسف والا ریلوے سٹیشن تک 1060 کلو میٹر کا فاصلہ بنتا ہے، جب کہ ریلوے حکام نے فی کلو میٹر تک کا کرایہ 3 روپے بڑھا کر 826 روپے کے حساب سے مقرر کیے ہیں، اسی طرح ایک ٹن 4 ہزار55.56 پیسے فی ٹن مقرر کیے ہیں، جس کے بعد اب 60 ٹن ہاپر ویگن کا کرایہ 2 لاکھ 43 ہزار 333 روپے ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے ملک بھر کے ڈویژن کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تاکہ آئندہ سے کوئلہ کا کرایہ اسی تناسب سے لیا جائے گا۔ جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے اگر پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو اس میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب تاجر برادری نے کہاہے کہ کرایوں میں اضافہ زیادتی ہے معاشی حالات ٹھیک نہیں، حکومت ایک جانب تاجر برادری کو خاطر خواہ ریلیف دینے کے دعوے کرتی ہے اور دوسری جانب کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے اور اب کرایہ میں اضافہ موجودہ حالات میں تاجر برادری دشمنی کا ثبوت ہے، حکومت کو چاہیے کہ کرایوں میں کیا جانے والا اضافہ واپس لیا جائے تاکہ مالی بوجھ نہ بڑھ سکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…