حکومت کا غریب ومستحق طالبات کیلئے زیور تعلیم پروگرام بند کرنے کا عندیہ

2  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کیلئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔سابقہ دورِ حکومت کا ایک اور منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کیلئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بند

کرنیکاعندیہ دیدیا۔ زیور تعلیم پروگرام کے تحت ہزاروں طالبات کو سالانہ کروڑوں روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔منصوبہ ختم کرکے تمام فنڈز انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کو دینے کا پلان ہے۔منصوبے کے تحت مستحق طالبات کو سکول آنے پر ایک ہزار روپے ماہانہ ملتا تھا۔ منصوبہ ختم ہونے سے ہزاروں مستحق خاندانوں کا بجٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ فیملز ایک ہزار روپے وصول کرنے کے بعدبھی بچوں کو سکولز نہیں بھجواتی تھیں۔انصاف آفٹر نون پروگرام سے آوٹ آف سکولز بچے سکول داخل ہوسکیں گے جس سے کوالٹی ایجوکیشن بہتر ہوگی۔ دوسری جانب سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے خورد برد کیے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے سکولوں کا بجٹ آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن نے فنڈز کی آن لائن منتقلی کیلئے 48 ہزار سرکاری سکولوں سے آئی بی اے این نمبر مانگ لیا ہے، تمام سکولوں کو 24 ڈیجٹ پر مشتمل انٹرنیشنل بنک اکانٹ نمبر لازمی دینا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…