استاد جیسے عظیم پیشے کو بھی گالی بنا دیا گیا، قاری کی قرآن پاک پڑھاتے ہوئے بچی سے نازیبا حرکات

1  جنوری‬‮  2021

کراچی(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی میں کمسن بچی کو خوف زدہ اور بلیک میل کرنے والے قاری کو گرفتار کرکے اس کے فون سے بچی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کرلیں۔ یہ سائبر کرائم سرکل کا 2021 کا پہلا کیس ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل

کے مطابق ایک خاتون نے شکایت کی کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو گھر میں قرآن کریم پڑھانے کیلئے عبد القدیم نامی قاری صاحب کو مقرر کیا تھا۔ کچھ عرصہ بعد بچی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ قاری عبد القدیم نے قرآن پڑھاتے ہوئے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔بچی نے مزید بتایا کہ ملزم قاری عبد القدیم ان تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرکے ناجائز مطالبات اور رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ملزم نے پھر واٹس ایپ کے ذریعے بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اس کی والدہ کو بھی واٹس ایپ پر بھیجتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر اس کے مطالبات پورے نہیں کیے تو وہ بچی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ایف آئی اے نے پہلے ماہر نفسیات کی مدد لیکر بچی کو ذہنی دباؤ سے نکالا اور پھر گلشن اقبال کے ایک گھر میں چھاپہ مارکر قاری عبدالقدیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے اسمارٹ فون سے بچی کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہیں۔مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، کراچی میں گلشنِ اقبال پر چھاپہ مار ٹیم کے ذریعہ باضابطہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ چھاپہ مار جماعت نے قاری عبد القدیم کو موقع پر ہی روک لیا۔ ذاتی تلاشی لی گئی۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف 2021 کا پہلا مقدمہ سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…