مراد سعید نے نیب ترامیم کے اپوزیشن دستاویزات پھاڑ دیں این آر او نہیں ملے گا جو کرنا ہے کر لو

1  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) مراد سعید نے نیب ترامیم کے اپوزیشن دستاویزات پھاڑ کر کہا کہ نہیں دیں گے این آر او جو کرنا ہے کر لو،کراچی میں اردو بولنے ،لاہور میں پنجابی کے خلاف گالم گلوج کی جاتی ہے اگر یہ اپوزیشن کا وطیرہ ہے تو ہم بھی ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ ایسی زبانیں بولنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ

نیب پر نیب کا ترجمان ہی بہتر انداز میں بات کر سکتا ہے،میڈیا اور اینکرز پر جو کیچڑ اچھالا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں،پاناما کے فیصلے میں واضع ہے انہوں نے اپنی کرپشن پر اداروں کو دفاع کے لیے استعمال کیا،ورلڈ بنک اور دیگر اداروں نے کہا کہ جمہوریت میں شفافیت ناگزیر اور میڈیا کا آزاد ہونا لازم شرط ہے،پانامہ کیا نیب نے جاری کیا ،اس میں حکومت کا کوئی ہاتھ تھا۔ سینٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہادنیا میں پانامہ میں کئی وزیراعظم اور وزیر مستعفی ہو گئے اور یہاں ڈھٹائی سے جواب دیا جاتا رہا،پارلیمنٹ میں ذرائع بتائے گئے،پھر عدالت میں قطری خط آگیا الٹا دھمکیاں دی گئیں کہ بچوں کو اٹھا لیں گے ،لوہے کے چنے،چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے،ایسی دھمکیاں دی گئیں جو سب کے سامنے ہے،بی بی سی نے کرپشن پر سٹوری کی اس کے خلاف عدالت جانا چاہیے تھا وہاں کیوں نہیں گئے،مراد سعید نے کہا جعلی اکاؤنٹس کا کیس عمران خان نے بنایا ہے ،نیویارک ٹائمز میں 2018میں کرپشن کا ذکر کیا وہ واضع ثبوت ہیں،اس آرٹیکل میں شریک چیئرمین کو مسٹر فائیو پرسنٹ کہا گیا،اور انہی ڈاکومنٹس میں مسٹر سو پرسنٹ بھی قرار دیا گیا،جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی بھی بنتی ہے اس پر سندھ کی ترقی کا پیسہ انہی اکاؤنٹس کے زریعہ باہر گیا،

نیب سوال کرے تو الٹا دھمکیاں دی گئیں،مولانا فضل الرحمان سے متعلق میرے پاس ڈاکومنٹس موجود ہیں جائیداد اربوں کی ظاہر نہیں کی گئیں،امدنی نہیں اور اثاثہ جات کیسے بڑھیں،ان سوالات پر دھمکیاں دیتے ہیں باہر سے پیسے آئیں تو کہتے ہیں کہ بس پیسے ا رہے ہیں ،نواز شریف کا داماد 1500ریال کا سامنے ا جاتا ہے ،کہیں چینی والا،رہڑھی والا،پاپڑ والا،مولانا فضل الرحمان کا بھی داماد سامنے ا جاتا ہے ،یہ کیا ہے ان پر

نیب سوال کرے تو کہتے ہیں پگڑیاں اچھالی جاتی ھے،مراد سعید نے کہا کہ محترمہ کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے ہم نے نہیں پھینکیں،نواز شریف کی صاحبزادی پر جو کیچڑ اچھالا گیا وہ ہم نے نہیں کیا،اب خاتون اول پر جو نازیبا بات کی وہ ہم نے نہیں کی،یہ ایسے گھناؤنے الزامات لگا کر ایک دوسرے کو زیر کرتے ہیں،اج وہی لوگ ایک چھت تلے ہیں اور مورد الزام ہمیں نہیں ٹھہراتے،فیٹف بل میں جو ترامیم لیکر اپوزیشن آئی اس سے بہتر تھا کہ نیب ہی ختم کر دیتے.

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…