پی پی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی ،اہم رہنما نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

1  جنوری‬‮  2021

سکھر (این این آئی)پی پی نے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی ، سید عبدالرب ہاشمی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ، عوامی مسائل حل کیلئے پی پی قائدین و سکھر کے رہنمائوں کیساتھ جدوجہد جاری رکھنے کے عز کا اظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما حکومت کی ناقص عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آکر دیگر سیاسی جماعتوں  میں شمولیت اختیار کر رہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میںپاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر و نظریاتی رہنما سید عبدالرب ہاشمی نے پی پی رہنمائوں لالہ یاسر ، زبیر سندرانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ، کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان صرف نام کا رہ گیا ہے ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اقتدار سے لیکر ابتک پی ٹی آئی حکمرانوں نے کارکنان سمیت عوام کو شدید مایوس کیا ہے جس پر پی ٹی آئی چھوڑ کے پی پی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں ،انشاء اللہ بہت جلد دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شمولیتی تقریب منعقد کی جائیگی ، کانفرنس کے دوران پی پی رہنما لالہ یاسر ، زبیر سندرانی نے سید عبدالرب ہاشمی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پی پی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پی پی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسکے نمائندگان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہو کر دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے پی پی میں جوق درجوق لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہی پی پی کی مخالفین کیلئے واضع پیغام ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…