پی آئی اے ملازمین کو حاصل ایک اوراہم سہولت بھی ختم کرنے کا فیصلہ ، پلان تیار، ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

26  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پی آئی اے نے ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اخراجات میں کمی اور کرپشن کا جواز بنا کر ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

ملازمین کو سرکاری صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ملازمین کو حاصل اسپتال، لیبارٹری اور فارمیسی سے ملازمین کو دستیاب سہولت بند کر دیں جائیں گی، جبکہ پینل اسپتالوں اور لیبارٹری، او پی ڈی، اسپیشلسٹ کلینک اور اسپتال میں داخلے کی سہولت بھی ختم کر دی جائے گی۔نئے مبینہ منصوبے میں 18 سال سے 60 سال تک کے لئے 1 سے 4 ہزارروپے ماہانہ طبی الانس دینے جبکہ او پی ڈی اخراجات ماہانہ تنخواہ اور پینشن کے ساتھ ادا کی جائے گی۔طبی سہولیات کے خاتمے سے متعلق پلان کی منظوری وزیر اعظم سے حاصل کی جائے گی۔ پی آئی اے ملازمین، ان کے اہل خانہ، والدین، مطلقہ یا بیوہ بیٹیوں کو میڈیکل سہولیات دستیاب ہیں۔ذرائع کے مطابق طبی سہولیات کا خاتمہ ایئر لائن کے لئے منظور کردہ نئے ایکٹ سے بھی مطابقت نہیں رکھتا، تنخواہوں میں عدم اضافے اور ملازمین کی میڈیکل سہولیات کا خاتمہ مالی مشکلات کا باعث ہوگا، جبکہ متعلقہ شعبے سے وابستہ ملازمین کا روزگار بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…