مریم نواز، حسین، حسن نواز کی جائیدادیں ہیں؟ انٹرویو میں سوال پر خواجہ آصف کا حیرت انگیز جواب

3  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کے لیے نہیں ہوں۔ ایک انٹرویومیں اینکر نے سوال کیاکہ مریم نواز، حسین، حسن نواز کی جائیدادیں ہیں جس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا

کہ نواز شریف کا دفاع کروں گا کسی اور کا دفاع کرنے کے لیے نہیں ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، نواز شریف کے خلاف کرپشن کیس نہیں ملا تو لندن فلیٹس سامنے لے آئے، وہ تین بار وزیراعظم، 2 بار وزیراعلیٰ رہے، ایک الزم بتادیں جس کے تحت نواز شریف کو سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی لندن فلیٹس چھپانے کی کوشش نہیں کررہی، شریف فیملی ان فلیٹس میں تین دہائیوں سے رہ رہے تھے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا المیہ معیشت ہے، مہنگائی کی گئی، ہر چیز کی قیمت بڑھا دی گئی جو بڑا مسئلہ بن گیا ہے، حکومت نے جو وعدے کیے تھے ایک فیصد بھی پورا نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے غیرآئینی اور غیرقانونی طریقہ نہیں اپنا رہے، لوگ جمع کرکے ڈی چوک نہیں آئے ہم صرف جلسے کررہے ہیں، جلسے جلوسوں کا کوئی نہ کوئی نتیجہ تو نکلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اتفاق رائے چاہتے ہیں تاکہ ہم آئینی حدود میں رہنا سیکھیں، میڈیا نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرے گا تو ہمیں خوشی ہوگی، کسی مسئلے کے حل کے لیے پہنچنا ہے تو سب کو مل کر بات کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…