پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر ’’دباو‘‘ کی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں، حکومت کا دھماکہ خیز اعلان

17  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں آنے والی ان خبروں کو من گھڑت اور قطعی طورپر بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکہ کا ’’دباو‘‘ ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیاجائے۔ میڈیا کے سوالا کے

جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیراعظم نے پوری صراحت سے پاکستان کی پوزیشن واضح کردی ہے کہ جب تک فسلطین کے عوام کے اطمینان کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہیں ہوجاتا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نے زور دیا تھا کہ پاکستان کی اس ضمن میں پالیسی قائداعظم کی بصیرت کے روشنی میں پنہاں ہے۔ وزیراعظم کے ریمارکس قطعی واضح ہیں اور پاکستان کی اس مسئلہ پر پوزیشن کا اعادہ کرتے ہیں جس کے بعد کسی قسم کی قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ اقوام متحدہ اور ’او آئی سی‘ کی متعلقہ قرار دادوں، عالمی قانون کے مطابق پاکستان دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہے گا جس کے تحت 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کی حامل فلسطینی ریاست وجود میں آئے اور منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…