بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں، ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا،آرمی چیف نے کیا یقین دہانی کرائی تھی، خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت بہت سے ادارے ٹکرا رہے ہیں،اداروں کے ٹکراؤ سے نقصان ریاست کا ہو گا۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ

اداروں کو بیٹھ کر آپس میں معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان بھی ذاتی مفادات کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے میرے مخالفین کے ذریعے مجھے نقصان پہنچانے سے متعلق بات کی۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے، ایکسیڈنٹ کروانے اور میری اہلیہ کو گاڑی سے نکالنے کی باتیں کی گئیں۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف نے میرے حلقے میں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہاں دھاندلی نہیں ہوگی۔ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہآرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ اس وقت کے حالات کے مطابق درست تھا۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح طور پرکہا کہ ملک کوآئین اور قانون کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…