عمران خان معاہدہ کر لیں تو مخالفت ختم کر دیں گے،اپوزیشن کیا چاہتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

20  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک ختم کرنے کے لیے عمران خان سے معاہدہ کرنیکی شرط رکھ دی۔ اپوزیشن کی اے پی سی پر ردعمل میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اپنی شرط

میں کہا کہ اگر عمران خان معاہدہ کرلیں تو حکومت مخالف تحریک ختم کر دینگے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق العزیزیہ،چودھری شوگر ملز،ایون فیلڈ کے کیسز ختم ہونے تھے،سرے محل اور دیگر کیسز بھی ختم ہونے تھے۔فیصل جاوید نے کہا کہ ڈرافٹ کی کاپی موجود ہے،عمران خان نے معاہدہ کرنیسے انکار کر دیا تھا۔ ے پی سی پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی گھبراہٹ سے پاکستان کے لیے بڑی علامتیں عیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے فاریکس ذخائر میں اضافہ ہوا، عالمی سطح پر کراچی اسٹاک ایکسچینج دوسرے نمبر پر آگئی۔ فیصل جاوید نے کہا کہ موڈیز کی درجہ بندی میں اپ گریڈ اور برآمدات میں اضافہ ہوا، فیٹف قانون سازی میں کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی حکمت عملی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی ہے اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں بھی 78 فیصد کمی ہوئی ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا نے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں اور حکمت عملی کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…