نجی تعلیمی ادارے ہر صورت اس تاریخ کو کھول دیں گے، دو ٹوک فیصلہ

16  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفدنے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری سے ملاقات کی۔13 رکنی وفد کی قیادت ڈویژنل پریذیڈنٹ ابرار احمد خان کررہے تھے،وفد کی سکولوں کے کھولنے کے حوالے سے چودہ نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔وفد نے وفاقی وزیر سے نجی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کے لئے درخواست کی گئی۔

ابرار احمد خان نے کہاکہ نجی اداروں کے اساتذہ کو احساس پروگرام میں شامل کرنے اور نجی سکولوں کی مالی مدد کی جائے،نجی تعلیمی اداروں کی مالی مدد اور ان کو جلد نہ کھولا گیا تو 80 فیصد ادارے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ابرار احمد نے کہاکہ بندش کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد بے روزگاراور ان کے زیر کفالت 50 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر قسم کی معاشی سرگرمیاں جاری ہیں تو سکولوں کو کھولنے میں پس و پیش نہیں ہونی چاہیے۔ آن لائن تعلیم کے لئے کم فیس والے اداروں کے طلباء کے لئے ٹیبلٹ مہیا کرنے اور سستے سٹوڈنٹ انٹرنیٹ پیکیج کا مطالبہ کیا گیا۔ ملاقات میں بجلی اور پانی کے بلوں کو کمرشل کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ٹمپریچر گن،فیس ماسک، سینیٹائزرز، اور سپرے والی ادویات رعایتی قیمتوں پر مہیا کی جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نجی سکولوں کی تعلیم کے میدان میں کارکردگی اور رول سے پوری طرح آگاہ ہیں،نجی تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ہر صورت کھولا جائے گا۔وفد میں راولپنڈی اور جہلم سے اپسما کے عہدیدار ملک مشتاق، ڈاکٹر اشرف، سکینہ تاج، رومانہ عظمت، حسن جاوید اور دیگر شامل تھے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفدنے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری سے ملاقات کی۔13 رکنی وفد کی قیادت ڈویژنل پریذیڈنٹ ابرار احمد خان کررہے تھے

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…