ملک کے گردشی قرض میں سینکڑوں ارب کا اضافہ، تہلکہ خیز انکشاف

16  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی بجلی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال بھی گردشی قرض میں 532ارب روپے کا اضافہ ہوا،30 جون 2020کوگردشی قرض دوہزارایک سوپچاس ارب روپے پر پہنچ گیا۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس سینیٹرفدا خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا پاورڈویژن کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال چودہ سو ارب روپے کی بجلی

فروخت کی گئی اوربارہ تریسٹھ ارب روپے کی وصولی کی گئی۔ سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ایک سونوے ارب روپے گردشی قرض میں شامل ہوئے۔چیئرمین کمیٹی کے استفسار پرگردشی قرض کا اصل حجم کیا ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ان کے پاس جون دوہزاربیس تک کے گردشی قرض کے باضابطہ اعدادوشمار نہیں آئے تاہم گردشی قرض کا حجم دوہزارایک سوپچاس ارب روپے کمیٹی ممبران نے چیف ایگزیکیو کے الیکٹرک کی عدم موجودگی میں کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا ایجنڈا موخرکردیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک کے نجکاری معائدے اور کمپنی کے آخری فارنزک آڈٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 65 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کی اجازت دینا درست نہیں۔کمیٹی نے پیسکوکوملازمتوں کیلئے انٹرویو کرنے سے روک دیا۔اجلاس میں ٹاپ کرنے والے امیدواروں نے الزام لگایا کہ انکو انٹرویومیں شرکت کیلئے نہیں بلایا گیا۔تحریری امتحان لینے کے بعد انکی دستاویزات کومعیارکے مطابق نہ ہونے پرمسترد کردیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے پیسکو کے سی ای اوکودستاویزات کے ہمراہ بیس جون کواجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی بجلی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال بھی گردشی قرض میں 532ارب روپے کا اضافہ ہوا،30 جون 2020کوگردشی قرض دوہزارایک سوپچاس ارب روپے پر پہنچ گیا۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس سینیٹرفدا خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا پاورڈویژن کے حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال چودہ سو ارب روپے کی بجلی فروخت کی گئی اوربارہ تریسٹھ ارب روپے کی وصولی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…