جب ہماری حکومت آئی تو اسلام آباد میں 2000ہزارکیمرے تھے، چیک  کیا تو کتنے ٹھیک نکلے؟پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے بھانڈا پھوڑ دیا

16  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے قومی اسمبلی کوبتایاہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو اسلام آباد میں 2000ہزارکیمرے تھے، چیک کیا تو صرف 300کام کررہے تھے،اسلام آباد میں جرائم میں 29فیصد کمی آئی ہے،عالمی ادارے کی

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی میں 70درجے بہتری ہوئی ہے ۔وقفہ سوالات کے دور ان پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے بتایاکہ جب ہماری حکومت آئی تو اسلام آباد میں 2000ہزارکیمرے تھے، چیک کیا تو صرف 300کام کررہے تھے ۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ ہماری حکومت نے 1950کیمرے ٹھیک کردیئے ہیں،اسلام آباد میں جرائم میں 29فیصد کمی آئی ہے۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی میں 70درجے بہتری ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ جگہ جگہ ناکے ہوتے تھے اب کم کردیئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں میں بھی جرائم میں کمی آرہی ہے ،چار پولیس اہلکاروں کی وردیوں پر تجرباتی طورپر کیمرے لگائے گئے ،جلد ناکوں اور ٹریفک پولیس کے تمام پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں کیمرے لگاکر انہیں سیف سٹی کیمروں سے منسلک کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…