آئندہ سماعت میں اگر کسی نے جواب جمع نہیں کرایا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاون خصوصی تعیناتی کیس میں ریمارکس

15  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی معاملے پر سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی معاملے پر سماعت ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ نے کی۔

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل درخواست گزار ڈاکٹر جی ایم چودہدری کے مطابق معاونین خصوصی وفاقی اور وزیر مملکت کے برابر اختیار استعمال کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وزیر اعظم آفس سے جواب طلب کیا جائے۔ ڈاکٹر جی ایم چوہدری نے کہاکہ معاونین خصوصی کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ وکیل درخواست گزار ڈاکٹر جی ایم چوہدری نے کہاکہ بی اے کی تعلیم والے کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کہاکہ ابھی تک کچھ فریقین نے جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ چوتھی اور آخری بار نوٹس جاری کر رہا ہوں۔ عدالتی حکم میں کہاگیا آئندہ سماعت میں اگر کسی نے جواب ہائیکورٹ میں جمع نہیں کرایا تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…