کورونا وائرس سے درباروں اور مزاروں کی بندش، محکمہ اوقاف کو کروڑوں کا خسارہ

15  جولائی  2020

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے پیش نظر لائے گئے لاک ڈائون کے ایس او پیز کے تحت گزشتہ 5 ماہ سے لاہور سمیت صوبے بھر کے دربار اور مزارات کی بندش کے باعث محکمہ اوقاف کو 35 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درباروں اور مزارات کا بنیادی ذرائع آمدن درباروں اور مزارات میں پڑا غلہ ہے جس میں ان مقامات پر آنے والے زائرین سال بھر نظرانہ ڈالتے رہتے ہیں لیکن مزارات اور درباروں کی مسلسل بندش کے باعث زائرین کا داخلہ بند رکھا گیا جبکہ ان درباروں اور مزارات

پر مختلف ٹھیکہ جات جاری نہ ہونے کے باعث محکمہ اوقاف پنجاب کی آمدن میں اچھی خاصی کمی واقع ہوگئی اور اس کمی کے باعث محکمہ اوقاف کے لئے اپنے معاملات کو چلانا انتہائی مشکل ہوگیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے محکمہ مالی بحران سے نمٹنے کے لئے تمام چھوٹے بڑے درباروں اور مزارات پر حفاظت پاپوش سمیت دیگر امور کے ٹھیکے کم لاگت پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صرف داتا دربار کے مزار پر حفاظت پاپوش کے ٹھیکے کی مد میں محکمہ کو دو کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…