ن لیگ نے فیصل واوڈا کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا

15  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا۔منگل کوقومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،زبیرعمرخودکومعیشت کے ماہر سمجھتے ہیں، ہماری ٹیم ان کیساتھ بیٹھ جاتی ہے یہ بھی ہم سے مشاورت کرلے پھر پتہ چل جائے گا

پی ٹی آئی ملک کوبہتری کی طرف لے گئی یانہیں،ددونوں اطراف کو30 دن کاوقت دیاجائے،چیلنج ہے سچ سامنے آجائے گا۔وفاقی وزیر کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ مناظرے کیلیے تیار ہیں، مسلم لیگ ن کوفیصل واوڈا کا مناظرے کاچیلنج قبول ہے۔محمد زبیر عمر نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود 5 سال ن لیگ کی معاشی ٹیم کے روح رواں تھے جو آج کل وزیراعظم کے سیکریٹری فنانس بنے ہوئے ہیں حفیظ شیخ 3سال تک پیپلزپارٹی کے وزیرخزانہ رہے آج مشیرخزانہ ہیں، سمجھ نہیں آرہی فیصل واوڈاکس کاکس سے مناظرہ کرارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شنگھائی پاور کے الیکٹرک سے معاہدہ کر رہی تھی مگر پی ٹی آئی حکومت نے معاہدے کو آگے نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی نے2سال میں کوئی کام نہیں کیا،ایل این جی نہیں منگوائی گئی جس وجہ سے بجلی کامسئلہ ہوا جب کہ سوئی سدرن نے گیس نہیں دی اس لیے بھی بجلی کامسئلہ ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا۔منگل کوقومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،زبیرعمرخودکومعیشت کے ماہر سمجھتے ہیں، ہماری ٹیم ان کیساتھ بیٹھ جاتی ہے یہ بھی ہم سے مشاورت کرلے پھر پتہ چل جائے گاپی ٹی آئی ملک کوبہتری کی طرف لے گئی یانہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…