اسکینڈلز زدہ پی ٹی آئی حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی، حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں،وزیراعظم کو بھی اہم پیغام دیدیا گیا

14  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے مختلف اسکینڈلز میں ملوث پی ٹی آئی حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں ریاست مدینہ میں کسی بد عہد خائن لٹیرے منافق کی گنجائش نہیں تھی انہوں نے مزید کہا کہ قوم بخوبی آگاہ ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی اور اقتصادی تباہی کس مافیا کی سرپرستی میں جاری ہے

ملکی خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والی مافیا کس کی نگرانی میں کام کررہی ہے ا ٓٹا چینی ادویات ماسک سیکنڈلز میں قومی خزانے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کیوں انصاف کے کٹہرے میں نہیں نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان مت بھولیں آصف علی زرداری کو آمر نہ جھکا سکے پیپلز پارٹی کو علم ہے کہ آصف زرداری کو دباؤ میں لانے کے گھٹیا پن کے احکامات مافیا کا کونسا سرغنہ جاری کرواتا ہے بلیک میلنگ دھمکیاں اور دباؤ کے ہتھکنڈے حکومتی مافیا کا معمول ثابت شدہ ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ سرزمین بے آیین کو آیین کا تحفہ دینے والی پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو کی قیادت اور جمہوری قوتوں کے اتحاد سے کوئی ماورائے آئین اقدامات نہیں ہونے دیگی انہوں نے کہا کہ عوام کے خون چوس گروہ دور حکومت میں تمام مافیاز زاتی مالی مفادات کیلئے یکجا ہیں یہ حقیقت ثابت شدہ ہے کہ منی لانڈرز اور ڈالر چڑھاؤ گینگ وزیراعظم کے چہیتے ہیں بدقسمتی ہے کہ ریاستی اداروں پر حملہ آور اور مقدمہ میں نامزد ملک کیاہم عہدوں پر فائز ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل” ترین” سابق نائب وزیر اعظم بیرون ملک بھگا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کو مطلوب افراد کو بلیک میلنگ کے زریعے “نیکو کار” قرار دیا گیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ بقول وزیراعظم عمران خان ” بڑے ڈاکو اور قاتل “پی ٹی آئی آئی کی وفاقی صوبائی حکمتوں کے کرتادھرتا ہیں اور پیپلز پارٹی سوال پوچھتی ہے کہ آٹا چینی ادویات ماسک سیکنڈلز میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے کیوں انصاف کے کٹہرے میں کھڑے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…