عوام کیلئے کئی شاندار خبریں، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس نے تاریخ رقم کر دی، معروف صحافی کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے خوشخبریاں

14  جولائی  2020

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بہتری کی طرف جا رہا ہے، معروف تجزیہ کار کامران خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ الحمدللہ پاکستانی ناامید اور مایوسی کا لبادہ اتار پھینک رہے ہیں، پچھلے کچھ دنوں میں انتہائی اہم پیشرفت ہوئی ہے جس سے معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، معروف تجزیہ کار نے کہا کہ کئی شاندار خبریں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کنسٹرکشن مراعاتی پیکج،

ملکی زرمبادلہ، سٹاک مارکیٹ سمیت عوام کیلئے کئی اہم خبریں اور خوشخبریاں ہیں۔کامران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن پیکج کامیابی کی طرف بڑھ رہاہے، معیشت میں بہتری کے آثار ہر طرف نمایاں ہورہے ہیں، پاکستان کے کاروبار اور معیشت میں بہتری نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے حوالے سے بینکنگ کا دروازہ پہلی بار کھل رہا ہے،اس کے علاوہ بینکنگ کاروبار کا شاندار پیکج بھی آرہا ہے،کنسٹرکشن مراعاتی پیکج،کمرشل بینک گھروں کی فلیٹ کی تعمیرات اور خریداری کیلئے صرف پانچ سے سات فیصد معمولی شرح سود پر قرض دیں گے۔ معروف تجزیہ کار نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہاہے۔ہر صوبے میں تعمیراتی اجازت کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔معروف صحافی نے مزید کہا کہ اب سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ہر مسئلہ آن لائن حل ہوگا، ہرکام کی منظوری کیلئے ایک وقت طے ہوگا، ٹیکس بھی کم کردیے گئے ہیں صوبے بھی اس پر عمل کریں گے۔اسٹاک مارکیٹ بارہ دن سے بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ان بارہ کاروباری دنوں میں مارکیٹ میں چھبیس سو اسی پوائنٹس اضافہ ہوا، بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب زرمبادلہ کی پاکستان کو اشد ضرورت تھی، اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں نے اب تک کی سب سے زیادہ 23 ارب 12 کروڑ ڈالر ترسیلات زر

بھیجیں، جون میں تقریباً ڈھائی ارب ڈالر بھیجیں۔معروف صحافی نے کہاکہ کنسٹرکشن پیکج کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہا ہے، کامران خان نے کہا کہ وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمہ تن گوش ہیں، وہ سب معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف اور دیگر افسران مختلف معاملات میں حکومت کے ساتھ چل رہے ہیں اور یہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے، جتنے بھی اہم معاملات ہیں فوج کی بہت سپورٹ چل رہی ہے معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے اور یہ بہت ہی مثبت ڈویلپمنٹ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے بہت ہی مثالی سچوئشن ہے، پاکستان میں سپریم کورٹ کا کردار بہت ہی اچھا ہوتا ہے اور اس دفعہ تو بہت سی نئی چیزیں سامنے آ رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان نے کرپشن کے حوالے سے جو اقدامات کئے وہ ہر لحاظ سے تاریخی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…