سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیاگیا

14  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا،سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا۔ منگل کو سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں سوال اور توجہ دلاو نوٹس جمع کرا دیا۔ رحمن ملک نے کہاکہ حکومت سینیٹ میں واضح کرے کہ

کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہے؟ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا کوئی منصوبہ زیرغور ہے؟ اگر حکومت کوئی ایسا اقدام اٹھانے جا رہی ہے تو سینیٹ کو تفصیلات دی جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ توجہ دلاو نوٹس میں سینیٹر رحمان ملک نے وزیرخزانہ سے پنشن و ریٹائرمنٹ عمر کے متعلق سینیٹ کو اگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ رحمن ملک نے کہاکہ ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کرونگا، اسطرح کا فیصلہ مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم شیل ثابت ہوگا۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلے نہ لے، اگر ایساکیا گیا تو اس کے خلاف مہم شروع کرنے والا پہلا شخص ہوں گا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔  سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا،سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی اور ماہانہ پنشن ختم کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…