وزیراعظم کو کہتے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ،کورونا کی پرواہ نہیں کریں گے،بلاول بھٹو کا عمران خان کو خطرہ قرار دیتے ہوئے گھسیٹ کر باہر نکالنے کا اعلان

13  جولائی  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامے کرتی ہے، عمران خان جمہوریت اور معیشت کے لیے خطرہ ہیں۔ عمران خان پاکستان کے پہلے اور آخری وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کے عوام کو کشمیر پر متحد نہیں کیا۔کے الیکٹرک اورپی ٹی آئی کے مک مکا کی وجہ سے اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔عوام کوریلیف نہ دیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے،

آج بھی وزیراعظم کو کہتے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ،کورونا کی پرواہ نہیں کریں گے،احتجاج کرتے ہوئے ان کو گھسیٹ کر باہرنکالیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور اب ہماری معیشت اور جمہوریت کو جو نقصان پہنچارہے ہیں،عمران خان کا وزیراعظم رہنا نہ صرف ہمارے جمہوریت، معیشت بلکہ ہر پاکستانی کی زندگی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔عمران خان کی حکومت نے کشمیریوں کو یتیم اور لاوارث چھوڑ دیاہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور آج بھی ان کی تقریریں کو پاکستان اور کشمیر کے عوام یاد کرتے ہیں۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب شہید ذوالفقار علی بھٹو احتجاج کی کال دیتے تھے تو صرف آزاد کشمیر ہی نہیں بلکہ پورا مقبوضہ کشمیر بھی احتجاج میں ساتھ دیتا تھا کیونکہ انہیں پورا اعتماد تھا کہ پاکستان کی قیادت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر فورم پر ہر موقع پر کشمیریوں کی آواز اٹھائی اور آج بھی پیپلزپارٹی نے وہی سلسلہ جاری رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن ہو یا حکومت میں واحد

سیاستدان ہوں جس نے شروع دن سے مودی کی مخالفت کی ہے، پیپلزپارٹی پہلے دن سے مودی کی مخالفت کررہی ہے اور آگے جاکر بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے پہلے اور آخری وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کے عوام کو کشمیر پر متحد نہیں کیا، جو بھی حکومت ہو آمر، جمہوری، سیلیکٹو یا کٹھ پتلی یا منتخب جب بھی کشمیر کا مسئلہ آتا تھا تو ہم سب اکٹھے ہوتے تھے لیکن یہ نالائق وزیراعظم نے کشمیر کاز پر بھی اتحاد

قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ یہ وہ وزیراعظم ہیں جس نے مودی کی الیکشن مہم کے دوران اس کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ مودی جیتے گا تو کشمیر کاز حل ہوجائے گا اور یہ جیسے حل ہورہا ہے پورے پاکستان کے سامنے ہے، اس پر میں حیران ہوں کہ ہمارے کشمیریوں کو لاوارث چھوڑنے، مودی کی حمایت کے باوجود قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی عمران کی خارجہ پالیسی

سب سے کامیاب رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر پاکستانی اپنے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیر کے عوام کورونا سے پہلے لاک ڈاؤن میں ہیں ان کے ساتھ جو ناانصافیاں ہورہی ہیں ان پر بات کرنا ہمارا فرض ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب دنیا میں عالمی وبا کی وجہ سے کساد بازاری کا خطرہ ہے تو بجٹ پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے تھے کہ ان مزدوروں اور محنت کشوں کو ریلیف دیں جن کا ذکر عمران خان کرتے رہتے ہیں،

جو ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ورکرز ہمارے لیے جہاد لڑرہے ہیں ان کے لیے سپورٹ دلواتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹڈی دل کی وجہ سے جس طرح ہر کسان کی فصل اب خطرے میں ہے تو ان کے لیے بھی اس بجٹ میں کوئی خاص سپورٹ پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے عوامی بجٹ پیش کیا ہے اور کم وسائل، ناانصافی ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی نالائقی کے باعث ٹیکس شارٹ فال کی وجہ سے صوبے کو 209 ارب روپے کم مل

رہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جب صوبوں کو سپورٹ کرنا چاہیے تھا تو انہیں کم وسائل دیے جارہے ہیں اور کم وسائل کے باوجود پیپلزپارٹی کی حکومت ایسے پروگرام لائی ہے جس سے عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور ورکرز کو تحفظ اور مراعات دلائی ہیں، وہ کسان جن کی فصلیں خطرے میں ہیں ان کے لیے بھی منصوبے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا

کہ متاثر ہونے والے سندھ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں اور دیگر افراد کو قرض دیے جائیں گے، 25 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو معیاری بیجوں کی خریداری، فرٹیلائزر کے لیے سبسڈی دی جائے گی اور گندم کی سبسڈی میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ زراعت کو سپورٹ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے جہاں پانی کم ہوتا ہے وہاں ڈرپ اریگیشن پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی اور سولر ٹیوب ویلز پر 100 فیصد سبسڈی

دی جائے تاکہ اس مشکل وقت میں کسانوں کی مدد کی جاسکے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہری علاقوں میں کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لیے بھی قرض کا بندوبست کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ کورونا سے معیشت متاثر ہورہی ہے اور زیادہ اموات ہوں گی تو معیشت زیادہ متاثر ہوگی کیونکہ اگر ایک خاندان کا واحد کفیل بیمار ہوجائے یا انتقال کرجائے تو پورا گھرانہ متاثر ہوتا ہے تو اس حوالے سے سندھ میں معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو فیملی سپورٹ گرانٹ دلوائیں گے اور کوئی کفیل فوت ہوجائے گا تو سپورٹ گرانٹ دی جاتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی تاریخ میں منفی شرح نمو ہے اور بیروزگار افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے جو مزید ہوگا، صوبائی حکومت بیروزگار افراد کے لیے فوڈ سیکیورٹی پروگرام شروع کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنے بجٹ میں پہلی مرتبہ کوئی

اسکیم متعارف نہیں کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ 20جون کوپی ٹی آئی حکومت کو چیلنج کیا تھا،این آئی سی وی ڈی کے مقابلے میں ایک اسپتال دکھایا جائے،آج تک کسی نے جواب نہیں دیا،قومی اسمبلی میں ان کوچیلنج کیا یہ جواب دینے کوتیارنہیں،پی ٹی آئی کوتیسراچیلنج دے رہے ہیں،پنجاب اورکے پی کے کی ٹیسٹنگ سندھ سے کم ہے، چیلنج ہے یہ ثابت کریں کہ کورونا ٹیسٹنگ سندھ سے زیادہ ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ کے فورم پر لڑتے رہیں گے،

شکرگزارہوں کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کوٹف ٹائم دینے میں سنجیدہ ہیں،شہبازشریف جیسے ہی صحت یاب ہوجاتے ہیں اے پی سی بلائیں گے، وزیراعظم عمران خان خوش قسمت ہیں کہ ہم نے ابھی تک احتجاج نہیں کیا،عوام کوریلیف نہ دیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، آج بھی وزیراعظم کو کہتے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ،کورونا کی پرواہ نہیں کریں گے،احتجاج کرتے ہوئے اس کو گھسیٹ کر باہرنکالیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت

معاشی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامے کرتی ہے، عمران خان جمہوریت اور معیشت کے لیے خطرہ ہے، عمران خان کاحکومت چلانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، ان کو حکومت،سیاست کرنا،معیشت چلانا نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین کوشرم نہیں آتی،ٹی وی پر آتا ہے اورچلاجاتا ہے،بی آرٹی کرپشن کا سفید ہاتھی ہے،علی زیدی کا فرنٹ مین بی آرٹی کا فرنٹ مین ہے،سندھ کاوزیراعلی ہرمہینے نیب کا چکرکاٹتا ہے، سپریم کورٹ بی آرٹی

پرسٹے آرڈرہٹائے،احتساب ہوناہے تو حکومت کا ہو،احتساب آج کی کرپشن کوپکڑتا ہے،ہرمنسٹری میں کرپشن چل رہی ہے، کے الیکٹرک اورپی ٹی آئی کے مک مکا کی وجہ سے اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔،کراچی کے عوام کوانہوں نے عذاب میں ڈالا ہوا ہے،عمران خان کی حکومت کے دوران پولیو،حج،پی آئی اے میں کرپشن، انہوں نے پی آئی اے کو زمین بوس کردیا ہے،ہرجگہ ہرطرف کرپشن ہو رہی ہے اور پورا پنجاب جادو اور کرپشن سے چل رہا ہے،میڈیا والے انسان بنیں اورکرپشن پرصحیح رپورٹنگ کریں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت سب سے زیادہ کرپٹ حکومت ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ کیا،ہماریٹیکس کلیکشن میں 8فیصد اضافہ ہوا،یہ ہم سے ہمارے وسائل لیناچاہتے ہیں،صوبہ سندھ پاکستان کیلئے ایک مثال ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…