بہاولپور صوبہ کی تحریک چلانے کا اعلان، حکومتی اتحادی ق لیگ بھی میدان میں آگئی

13  جولائی  2020

بہاول پور(آن لائن) مرکزی چیئر مین بہاول پور اتحاد فرخ رفیع عباسی کی مسلم لیگ (ق) کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل اور جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان اختر سے ملاقات،مل کر صوبہ بہاول پور کی تحریک چلانے پر اتفاق۔ملاقات میں ڈاکٹر افضل اور سید ذیشان اختر نے کہا کہ بہاول پور صوبہ اتحاد جب بھی تحریک کے لیے سڑکوں پر آنے کی کال دیں گے

ہم پوری قوت کے ساتھ اپنے صوبے کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آئے گے۔اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بہاول پور صوبہ بحالی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور صوبہ کی بحالی کے لیے چلائی جانے والی تحریک کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔صوبہ بحالی کے حامی تینوں رہنماؤں نے کہا کہ بہاول پور صوبہ ہماری اور ہماری نسلوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے اس کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑا تو جائے گے۔انہوں نے کہا کہ میں ایڈہاک سیکرٹریٹ کی صورت میں لولی پاپ نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کی متفقہ طور پر پاس ہونے والی قرارداد کے مطابق بہاول پور صوبہ بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی ملتان بہاولپور اور ڈی جی خان کے درمیان شٹل کاک بنے رہیں گے ان کے لیے تین جگہوں پر دفاتر،رہائش گاہیں, انکا عملہ تعینات ہوگا,ان کے ٹی اے ڈی اے اور بے انتہا بھاری بھرکم کروڑوں کے ماہانہ اخراجات ہماری جیبوں سے نکالے جائے گے اور پھر بھی گورنر وزیر اعلیٰ اور اصل چیف سیکریٹری،ہوم سیکریٹری اور دیگر تمام محکمہ جات کے تمام سیکریٹری اور اختیارات کے اصل منبع تو سب لاہور ہی میں ہیں اور کسی نہ کسی صورت سائیلین کو لاہور پھر بھی جانا پڑے گا،حکومت یہ سب ڈرامہ بند کرے اور بہاول پور صوبہ کو بحال کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…