وزیراعظم عمران خان اور سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک، تہلکہ خیز خبر سنا دی گئی

12  جولائی  2020

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمیت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے،تاہم اس کا فیصلہ اپوزیشن کی جماعتیں ملکر کریں گی،ہم ماضی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم طوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے تھے،وہ اتوار کو کراچی پریس کلب میں پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی کے

پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں،اس موقع پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،پنجاب اسمبلی کی رکن شازیہ عابد،سیکرٹری اطلاعات پی پی سندھ عاجز دھامرہ،صوبائی مشیر راشد ربانی،محود عالم شاہ،سردار نزاکت،وقاص شوکت ودیگر بھی موجود تھے،نفیسہ شاہ نے کہا کہ عدم ا عتماد کی تحریک لانا ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے،عارف علوی پہلے صدر مملکت ہیں جنہوں ایوان صدرکو سازشوں کے لئے استعمال کیا ہے،پیپلز پارٹی اس وقت ہر مسئلے کو اٹھا رہی ہے،علی زیدی کو کسی موٹر سائیکل سوار نے کوئی لفافہ دیا،انہوں نے کہا کہ اس پر انہوں نے قسم کھا کر کہا یہ جے آئی ٹی ہے اس وقت کورونا سے زیادہ کنٹینر وائرس نقصان دہ ہے،علی زیدی نے کراچی کا کچرا صاف کرنے کا بیڑا اٹھایا،لیکن انہوں نے کچرا اٹھایا نہیں بلکہ کچرا پھیلایا،انہوں نے کہا کہ ایک وزیر نے پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے کو کریش کردیاپہلے کہتے تھے جعلی ڈگری والے پائیلٹ ہیں اب کہتے ہیں مشتبہ جعلی ڈگری والے پائیلٹ ہیں وزیر موصوف کی بھی ڈگری جعلی ہے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ملک کی سیاست میں نیک شگون ہے، ملک میں تحریک انصاف کی صورت میں ہتھوڑا مار گروپ ہے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے والی ہے،

آئندہ وزیراعلی پنجاب پیپلزپارٹی سے بھی ہوسکتا ہے،پنجاب میں پیپلزپارٹی ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان وزیراعلی کی تبدیلی کے حوالے سے فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی سے مجھے ہمیشہ محبت ملی،پنجاب میں حالات انتہائی خراب ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کا نظام پنجاب سے بہتر ہے سندھ میں سرکاری ہسپتال میں دل کی سرجری کرانے کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے،لیکن پنجاب میں

سرکاری ہسپتال میں چھ چھ ماہ لگ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا کے حوالے سے اچھے اقدامات کئے ہیں،نواز شریف بھی یہی سمجھتے تھے وہ دودھ کے دھلے ہیں،آئین کی سو باسٹھ تریسٹھ صرف پیپلز پارٹی کے خلاف ہی استعمال ہوگااس شق سے ن لیگ بچ جائے گی۔ لیکن وقت نے دیکھا آج سب سے زیادہ پریشان وہ لوگ ہیں موجودہ حکومت نواز شریف کے حالات سے سبق سیکھیے پیپلز پارٹی نے کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی ملک میں

گندم کا بہت بڑا بحران کھڑا ہونے والا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نا اہلوں اور جاہلوں پر مشتمل ہیں،پنجاب میں ایک ایسا شخص مسلط ہے جو ہینڈی کیپ ہونے کے علاوہ دو سال سے میسنگ ہے اور ارکان اسمبلی اسے تلاش کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ججز جرنیل،سیاستدان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے اور یہ احتساب غیر جانبدارانہ ہو،عاجز دھامرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزرانفسیاتی مریض ہیں،سندھ میں ان کا اعلاج کرانے  کے لئے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ٹاک ونگ ہے نیب نے زمینوں پر قبضے کے حوالے سے نوٹس لیا ہمیں یقین ہے نیب نے نوٹس ان کو بچانے کے لئے لیا ہے، وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہیلتھ کے حوالے سے سب سے زیادہ کام کیا پیپلز کو 2008 میں جب حکومت ملی تو کراچی کا برا حال تھا،ہم دعوے سے بول سکتے ہیں پیپلز پارٹی نے جتنا کام کراچی کیلئے کیا کسی نے نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…