پاکستان کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی نے ڈرائیوروں کی6 ماہ سے تنخواہیں روک لیں 29 ڈرائیورز کو نوکری سے بھی نکال دیا

12  جولائی  2020

پتوکی (این این آئی ) پاکستان کی بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی نے ڈرائیوروں کی چھ ماہ سے تنخواہیں روک لیں، 29 ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیا ،ساڑھے دس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام نہیں کر سکتے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ہمارے تمام ڈرائیورز کو نوکریوں پر بحال اور سیلری میں اضافہ کیا جائے ۔

فل فور اقدامات نہ کئے گئے تو ہم اپنے حق کیلئے وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ،صدر ڈرائیور یونین محمد آصف کی پریس کانفرنس ،تفصیلات کے مطابق پتوکی TSL,BSL نیو اتفاق ٹرانسپورٹ ڈرائیور ورکرز یونین کے صدر محمد آصف نے پریس کلب رجسٹرڈ پتوکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم عرصہ بیس بائیس سال سے TSL, BSL کمپنی میں بطور ڈرائیور ساڑھے دس ہزار روپے سیلری پر کام کر رہے ہیں جس سے ہمارا گزارا بہت مشکل سے ہوتا ہے ،کمپنی نے ہماری چھ ماہ سے تنخواہیں بھی روک رکھی ہیں اور ہمارے ساتھی 29 ڈرائیورز کو نوکری سے بھی نکال دیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ ظلم ہے اور نا انصافی ہے، اس حوالے سے ہم پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر آصف علی ڈوگر اور لیبر افسر سے ملے مگر کوئی سنوائی نہ ہوسکی ڈی سی قصور ، چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر اعلی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیکر ہمارے تمام ڈرائیور کو نوکریوں پر بحال اور سیلری میں اضافہ اور روکی گئی سیلریاں دلوائیں ا،گر فل فور اقدامات نہ کئے گئے تو ہم اپنے حق کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…