پانی بھرتی 60 سالہ بزرگ خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے گئے، وحشیانہ مار پیٹ سے لہولہان

12  جولائی  2020

مظفرآباد (این این آئی) لچھراٹ حلقہ نمبر 2 کے گائوں آرلیاں میں پانی پر جھگڑا۔ عبدالغفور نامی شخص نے 60 سالہ بزرگ خاتون صباء نور کو مار مار کر آدموہ کر دیا۔ خاتون تشدد سے بے ہوش اہل علاقہ نے بزرگ خاتون کو قتل ہونے سے بچایا۔ خاتون کا بازو توڑ دیا۔ سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے۔ ایس ایچ او پنجگراں کا فوری ایکشن ملزم عبدالغفور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف

ایف آئی آر درج حملہ آور کی گرفتاری کے لئے چھاپے سرکاری پانی روکنے اور بزرگ خاتون پر آرلیاں کے عوام کا سخت اظہار تشویش۔ گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبر 2 کے گائوں آرلیاں میں صباء نور زوجہ عبدالرحیم نامی بزرگ خاتون سرکاری لائن سے پانی بھر رہی تھی کہ عبدالـغفور نامی شخص نے ان کا پانی بند کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اور اسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ خاتون کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ ایس ایچ او پنجگراں میر مزمل نے دفعہ 337، 324، 354، 430، 506 و دیگر کے تحت ایف آئی آر درج کر دی۔ میڈیا کو اپنی غم بھری داستان سناتے ہوئے زخمی خاتون نے بتایا کہ وہ پانی بھر رہی تھی اس عبدالغفور اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ تشدد کرتے ہوئے سر پھاڑ دیا اور وحشیانہ مارپیٹ کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ، انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ڈی سی ، اے سی پٹہکہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سوسائٹی لچھراٹ کے عوام معززین نے ضعیف العمر خاتون پر تشدد پانی بند کرنے خاتون کے کپڑے پھاڑنے پر شدید مذمت کی ہے۔ حکومت عدلیہ سے فی الفور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…