کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں، وزیراعظم نے اپنی ٹیم کا پر فارمنس ریکارڈ ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا، کئی افسران کی سرزنش، تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ

10  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کرڈالی، افسران کو کارکردگی دکھانے یا گھر جانے کا انتباہ جاری کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا،

اس سے متعلق اب وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے، وزیراعظم نے پرفارمنس ریکارڈ اپنی ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی اور اعلی افسران کو کہا کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ کورونا وباء کے باعث پیدا ہونیوالے معیشت سمیت دیگر بحرانوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔اس ضمن میں کسی بھی وزیر، مشیر یا اعلیٰ افسر نے غفلت و لاپرواہی برتی تو وہ گھر جانے کیلئے تیار رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کرڈالی، افسران کو کارکردگی دکھانے یا گھر جانے کا انتباہ جاری کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا، اس سے متعلق اب وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…