ای او بی آئی کی جانب سے شیئر خریدنے پر اربوں روپے کا نقصان کیوں اٹھانا پڑا؟ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں انکشاف

9  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکائونٹس نے ای او بی آئی کی 108ملین روپے کی زمین خریداری معاملے پر سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کی ٹیم بنادی جو سولہ جولائی تک تحقیقاتی رپورٹ پیش کریگی جبکہ ای او بی آئی کی کی جانب سے شیئر خریدنے سے 4 اعشاریہ 82 ارب روپے کا نقصان ہوا ،شیئر خریدتے وقت تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس پر کمیٹی نے 7 دنوں میں

تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ای او بی آئی کی 108 ملین روپے کی زمین خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا ۔کمیٹی نے سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کی ٹیم بنادی ،کمیٹی 16 جولائی تک تحقیقاتی رپورٹ کمیٹی کو پیش کریگی۔ورکرز ویلفیئر فنڈز کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ورکرز ویلفیئر فنڈز کے 20 ارب روپے واپس جمع نہیں کروائے گئے۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ یہ معاملہ 2006 2007 کا ہے اور ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ،یہ پیسہ ورکرز ویلفیئر فنڈز کا تھا جو کنسولیڈیٹو فنڈز میں چلا گیا۔ آڈٹ حکام کے مطابق کمیٹی وزارت خزانہ کو لکھ دے کہ پیسہ واپس ویلفیئر فنڈز کو جمع کروا دیا جائے ۔ وزارت خزانہ حکام نے کہاکہ اے جی پی آر کے ساتھ معاملات طے کرلیں ،اگر پیسے ویلفیئر فنڈز کے ہیں تو ان کو مل جائینگے ،کمیٹی نے معاملے کی 7 دنوں میں تحقیقات کروا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ،کمیٹی سیکرٹری خزانہ کو معاملے کے حل کی بھی سفارش کردی ۔ سر دار ایاز صادق نے کاہکہ کیا یہ پیسہ مارک اپ کیساتھ دیا جائیگا یا اور طریقہ کار اپنایا جائیگا ۔اجلاس کے دور ان ای او بی آئی کی جانب سے شیئر خریدنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ اجلاس کے دور ان انکشاف ہوا کہ ای او بی آئی کی کی جانب سے شیئر خریدنے سے 4 اعشاریہ 82 ارب روپے کا نقصان

ہوا ،شیئر خریدتے وقت تقاضے پورے نہیں کئے گئے ،جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،کمیٹی نے 7 دنوں میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں او پی ایف کی ہائوسنگ اسکیم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ ہائوسنگ اسکیم کا 2 اعشاریہ 4 ارب روپے کا ٹھیکہ ٹینڈر کے بغیر ایف ڈبلیو او کو دیدیا گیا،ایف ڈبلیو او یا کسی بھی سنگل پارٹی کو ٹینڈر کے بغیر ٹھیکہ دینا پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے۔ کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ یہ غیر قانونی عمل کیا گیا ،وزارت قانون سے جو کہا گیا اس کا جواب نہیں آیا ۔ کنوینئر کمیٹی نے کہاکہ وزارت قانون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو بتائیں ۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ وزارت جواب دے کہ کیا ٹینڈر دیتے وقت پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ او پی ایف حکام کے مطابق زمینوں پر قبضے تھے جس کی وجہ سے مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ،کمیٹی نے معاملے کو حل کرنے کیلئے 30 دن کا وقت دیدیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…