ریاست مدینہ کے نام لیوا مسجدیں شہید ، گردوارے، مندر تعمیر کررہے ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا

9  جولائی  2020

اوتھل ( آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی جنرل سیکریٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت علی بابا چالیس چوروں کی پارٹی ہے جمعیت علما اسلام پورے ملک میں پھر سے تحریک شروع کریگی مدارس کے حوالے سے حکومتی بدنیتی کو جانتے ہیں،ریاست مدینہ کے نام لیوا مسجدیں شہید کررہے ہیں گردوارے اور مندر تعمیر کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری

سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ و سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز کراچی میں جییوآئی کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے قلات سے کراچی جاتے ہوئے جامعہ مدنیہ اوتھل میں مختصر قیام کیدوران جییوآئی اوتھل کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی ضلع لسبیلہ کے نائب امیرمولاناعبدالحمیدعارف جے یو آئی اوتھل کیامیرمفتی محمد سعید جے یو آئی ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی پریس سیکرٹری حافظ حسین احمد مدنی، فداعادل لہڑی،حمادحیدری،نوراحمدکاکڑ،قاری عبدالرحمن ثاقب،قاری عبدالوہاب فاروقی،محمد یحی میراجی،جے یو آئی وجے ٹی آئی اوتھل کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن میں عوام کو سہانے خواب اورسبزباغ دکھا کر ووٹ لیکر وجود میں آنے والی حکومت نے اب تک قوم سے کئے گئے اپنے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا بلکہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور اب بھی عوام کو محض سہانے خوابوں اور سہانے وعدوں سے ٹرخانے کاکام کیا جا رہا ہے 2 سالوں میں ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدے کرنے والے کوئی ایک بھی کام نہ کر سکے اور عوام کو صبر کرنے کا درس دے رہے ہیں لیکن یہ صبر انہوں نے سابقہ حکومت کے دور میں کیوں نہیں کیا تھاملکی معیشت کی کشتی ہچکولیکھارہی ہے،بجٹ میں ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں دیاگیامہنگائی عروج پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،اپوزیشن کی بڑی پارٹیاں مصلحت کاشکارہیں جسکی وجہ سے نااہل حکومت کی اقتدارطول پکڑتاجارہاہے اپوزیشن کی جماعتوں کو اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگااورعوام کو ان نا اہلوں کی حکومت سے نجات دیناہوگا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…