عمران خان ایماندار شخص ہیں، ن لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگوں گا، اہم لیگی رہنما کا دھماکہ خیز اعلان

9  جولائی  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیا ث الدین نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس کے باوجود ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی جبکہ مولانا غیاث الدین نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی ذات کا سوال ہے تو وہ ایماندار شخص ہیں،آئندہ عام انتخابات میں حالات کودیکھ کر فیصلہ کرینگے، اگر (ن) لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ان سے ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگیں گے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی مولاناغیاث الدین نے کہا کہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ خود بھی دیہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ دیہاتوں میں رہنے والوں کی تکالیف کو سمجھتے ہیں۔ میں نے فنانس بل سمیت کسی بھی موقع پر پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی اور کبھی حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر وہی ہیں جو (ن) لیگ کی قیادت ہے،اگر کسی شخص میں اچھائی ہے تو اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے اور صرف سیاست کی بنیاد پر اس سے انکار نہیں ہونا چاہیے، عمران خان بذارت خود ایماندار شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) میں ہوں، مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا اس کا جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، اگر (ن) لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ہمیں بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم اللہ سے مانگیں گے۔ میں اور میری رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی اہلیہ کو اللہ تعالیٰ نے کسی کا محتاج نہیں رکھا بلکہ خدا کی ذات نے اپنا محتاج رکھا ہے، ہم اپنے حلقے کی عوام میں رہتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں۔  مولانا غیا ث الدین نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس کے باوجود ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…