امراض قلب سے تحفظ کا آسان نسخہ بس یہ ’’الفاظ‘‘ کہنا اپنی عادت بنا لیں

9  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ صحت مند اور دل کی بیماریوں سے دور رہنا چاہتے ہیں تو تھینک یو یا شکریہ کہنا اپنی عادت بنالیں۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شکر گزاری کا احساس دل کی صحت کو بہتر بنانے کا سب سے آسان نسخہ ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دل کے ایسے مریض جو اپنی زندگی کی مثبت چیزوں پر شکر گزاری کا اظہار کرتے ہیں ان کی ذہنی اور جسمانی صحت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آتی ہے۔اس تحقیق کے دوران ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جنھیں دل کے دورہ کا سامنا ہوچکا تھا۔محققین کے مطابق طرز زندگی میں تبدیلیاں اس صورت میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور دل کی حرکت تھم جانے یا ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کے اندر شکر گزاری کی کیفیت ان کا مزاج، نیند کو بہتر بناتا ہے جبکہ وہ تھکاوٹ اور ورم کی کیفیت سے کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ شکر گزاری کی کیفیت کو تحریر کرنا دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ ان کے بقول ایک شکر گزار دل ہی زیادہ صحت مند ہوتا ہے اور اس کے لیے شکر گزاری کے جذبات کو تحریر کرنا انتہائی موثر اور آسان طریقہ ہے جس کا کوئی نقصان بھی نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…