روزویلٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ۔۔۔!!! وزیر ہوابازی غلام سرور نے اہم اعلان کردیا

9  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روزویلٹ کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ تزئین و آرائش کی جائیگی، ادارے میں کوئی چیزغلط نہیں ہونے دوں گا،ایسے بہت سے معاملات ہیں جو نوٹس میں آئے ان کیخلاف کارروائی ہوگی، مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ۔ایک انٹرویو میں غلام سرور نے کہا کہ عالمی سطح پراس وقت انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنزویسے ہی معطل ہیں ہم خصوصی پروازیں چلارہے ہیں،اس وقت تمام بڑی ایئرلائنزاس وقت گراؤنڈہیں لوگوں کونکال رہی ہیں تاہم ہم نےابھی تک پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ وغیرہ کچھ نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ادارے میں جعلی لائسنس اور ڈگریوں پر کارروائی کی ہے،مشکوک لائسنس والے پائلٹس کیخلاف کارروائی جاری ہے، ہمیں لوگوں کی سیفٹی عزیزہے اور ادارے میں شفافیت لارہے ہیں۔غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے چھوٹی ایئرلائن ہے10سالوں میں5حادثات ہوئے تو اس کامطلب کہیں تو گڑبڑ ہے، دنیاکی بڑی ایئرلائنز ہیں وہاں سالوں میں حادثات نہیں ہوتے، پی آئی اے کا 30جہازوں کافلیٹ ہے اور10سالوں میں5حادثات ہوئے۔اپوزیشن کی تنقید پر انہوں نے کہا کہ مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ہے اپوزیشن کایہ ہی کام ہوتاہے کہ حکومتی صفوں میں انتشارپیداکرے، اپوزیشن نے ہی واویلاکیاجس پروزیراعظم عمران خان نے جواب دیا، عمران خان نے کہاتھامائنس ون نہیں ہوگااوراگرہوگابھی تومیراہی نظریہ چلے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…