پائلٹس کے جعلی لائسنس، انٹرنیشنل پائلٹس ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے دھماکہ خیز مطالبہ

8  جولائی  2020

ا سلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں وزیر ہوابازی کی جانب سے بغیر تحقیقات پائلٹس کے لائسنس جعلی قرار دینے پر شدید تحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔تنظیم نے مطالبہ کیا کہ مبینہ جعلی لائسنسز کی تحقیقات میں ہوابازی سے متعلقہ عالمی اداروں کوبھی شامل کیاجائے۔کمرشل پائلٹوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر کیپٹن جیک نیستکار نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کینام خط میں لکھا کہ

ان کی تنظیم دنیا بھرمیں ایک لاکھ چالیس ہزار کمرشل پائلٹوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام آزاد مبصرین کے مطابق مسئلہ پاکستانی پائلٹس کا نہیں بلکہ خود پی آئی اے کا ہے، پاکستانی وزیر ہوابازی کے بیان کے اثرات یورپ میں پی آئی اے پر پابندی کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، ایاٹا اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کو پاکستان میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل اور طیارہ حادثے کے خلاف تحقیقات کا حصہ بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…