کورونا وائرس ، اہم شہر 10 روز کیلئے مکمل بند کر دیا گیا، شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی سخت ہدایات جاری

8  جولائی  2020

میرپور(آن لائن ) آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا، کورونا وائرس پھیلاو کے باعث شہر اگلے 10 روز کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا، شہروں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پورے میرپور شہر کو 10 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔اس دوران شہریوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر میرپور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر بدھ 8 جولائی سے اگلے 10 کیلئے بند رہے گا۔ شہریوں کو صرف انتہائی ضرورت کی صورت میں گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران شہر میں آمد و رفت بھی مکمل طور پر بند رہے گی۔جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 36 کیسز اور 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔یوں آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1419 اور اموات کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 788 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 83 مریض چل بسے، ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 4922 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے صحت مند مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار کے قریب پہنچ گئی،ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91600 رہ گئی۔ جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ سب سے زیادہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 97 ہزار سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں 83 ہزار سے زائد،خیبرپختونخواہ میں 28681 کیسز ریکارڈ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 13650 اور بلوچستان میں 10919 کیسز ریکارڈ ہوئے ،گلگت بلتستان میں 1595 کیسز رپورٹ ہو چکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…