عمران حکومت نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھر بنا کر دینے کا جو وعدہ کیا تھا،وہ کیا ہوا؟ایپکا نے حکومت کو وارننگ دیدی

7  جولائی  2020

فیصل آباد(این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)کے ڈویژنل صدر چوہدری امتیازاحمدتتلہ،جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،ڈویژنل چیئرمین محمدیاسرخورشیدرانا،سینئرنائب صدر میاںمقصوداحم، چوہدری شہبازاحمد چٹھہ، رضوان چٹھہ،صداقت علی بلوچ، محمد رضوان چٹھہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اکبرعلی بٹ،صوفی عبدالحفیظ،جاویداقبال،رانا محمد شبیر،رانا احسان الحق اوردیگرنے

حکومت کی جانب سے مختلف اداروں سے اسکیل ایک تا 16سرکاری ملازمین کوملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ایپکا رہنمائوں نے استفسارکیا کہ عمران حکومت نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھر بنا کر دینے کا جو وعدہ کیا تھا،وہ کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ادارے پی آئی اے، پاکستان اسٹیل،ریلوے،واپڈا اور اب پاکستان ٹورزم بند کرکے 400ملازمین کو ایک حکم کے ذریعے ملازمت سے نکال دینا غریب ملازمین کے ساتھ دشمنی اورانہیں زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے۔چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوںنے کہا کہ ہوشربامہنگائی کے دورمیں ملازمین کو نوکریوںسے نکالناحکومت کی بے حسی کا واضع ثبوت ہے حالیہ بجٹ میںغریب ملازمین کی تنخواہیںتو نہ بڑھائی گئیںلیکن وزیر اعظم،وزراء، مشیروں اور اراکین اسمبلی کی تنخواہیں کئی گناہ بڑھاکر اور سرکاری ملازمین کو بجٹ میں ریلیف نہ دے کرپاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے ہی منشور کے خلاف اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کی داد رسی نہ کی گئی تو تسلسل کے ساتھ ہر سطح پراحتجاجی تحریک کوشروع کیاجائے گا۔ ایپکا رہنمائوں نے استفسارکیا کہ عمران حکومت نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھر بنا کر دینے کا جو وعدہ کیا تھا،وہ کیا ہوا؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…