وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن کیخلاف بلاامتیاز سخت اور موثر اقدامات، صرف 14 ماہ میں کتنے بلین کی ریکوری کی گئی، حیرت انگیز انکشاف

7  جولائی  2020

لاہور (آن لائن) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹیIIکے چیئرمین سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ موجوہ حکومت کے 14ماہ کے دوران 24.382بلین روپے کی ریکوری کی ۔ 14ماہ کے دوران PACنے 56سے زائد انکوائریوں کے احکامات صادر کئے جبکہ 12کیسز ، تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو بھیجے گئے جن میں سابقہ دور کے میگا پراجیکٹس کے کیسز بھی شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اکائونٹس کمیٹی

کے ممبران کے ہمراہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ریکوری کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس سے قبل 1977سے لے کر 2018کے دوران ، 41سالہ عرصہ میں محض 12.922 بلین روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔ چیئرمین PAC-IIنے ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں حائل مشکلات دور کرنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ غریب مریضوں کو طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے PAC-IIنے اہم فیصلے کیے ہیں۔ مزیدانہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی groomingکے زیر اثر ان کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی یہ ثابت کرتی ہے کہ خلوص نیت سے کام کیا جائے تو مشکلات کے باوجود درست سمت میں قدم بڑھائے جا سکتے ہیں۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کرپشن کے خلاف بلا امتیاز مزید سخت اور موثر اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سردار اعجاز احمد خان جعفر نے ریکوری کے سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ اس سے قبل 1977سے لے کر 2018کے دوران ، 41سالہ عرصہ میں محض 12.922 بلین روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…