’’پلیز مجھے معاف کر دیں، ایم پی اے شپ میرے پاس رہنے دیں‘‘ عظمی کاردار کی عمران خان کی بہنوں سے منت سماجت ،ہر جگہ سے انکار

7  جولائی  2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف سے فارغ کی جانے والی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے اپنی ایم پی اے کی سیٹ بچانےکیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے انہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فارغ کردیاتھا

جس کے بعدانہوں نے معافی تلافی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی بہنوں سے رابطہ کیا لیکن وزیراعظم کی بہنوں نے انکی سفارش کرنے سے معذرت کی ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اور کہا کہ وہ سیاسی معاملات میں اپنے بھائی سے کوئی بات نہیں کرتیں، ایم پی اے کی سیٹ اور مراعات بچانے کی غرض سے انہوں نے پارٹی کے دیگر عہدیداران سے بھی رابطے کیے لیکن پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اور چیئرمین پی آٹی آئی کے سخت ایکشن کے بعد کوئی بھی پارٹی عہدیدار انکی طرف داری کرنے اور سفارش کرنے کیلئے تیار نہیں اور وزیراعظم اور خاتون اول کے بارے میں انکی آڈیو لیکس پر پارٹی کے اندرانکی شدید سبکی ہوئی ہے اور انکے خلاف غصے کی لہر مزید پیدا ہوئی ہے ، ان آڈیولیکس سے قبل بھی تحریک انصاف کے اندر انکا رویہ انتہائی تکبرانہ رہا جس کی وجہ سے کوئی اس مسئلے پر بات کرنے یا پارٹی لیڈر شپ سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں، ذرائع کے مطابق اگلے دو سے تین روز میں انہیں پارٹی کی طرف سے ہدایت کی جائیگی کہ وہ اپنی مخصوص نشست سے استعفیٰ دیں تاکہ اس سیٹ پر کوئی مخلص خاتون آسکے، عظمیٰ کاردار نے اگر پارٹی کے کہنے کے باوجود استعفیٰ نہ دیا تو سپیکر پنجاب اسمبلی انکی رکنیت معطلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے جہاں الیکشن کمیشن انکی رکنیت ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیگا، لسٹ میں اگلے نمبر پر بتول جنجوعہ کا نام ہے ، وہ ایم پی اے بن سکتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…