’’ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہو، عمران خان کے اچھے اقدام پر ان کا ساتھ دوں گا ‘‘ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ، ن لیگی اہم رہنما تحریک انصاف کی تقریب میں پہنچ گئے، ٹائیگرز فورس کی جیکٹ اور کیپ پہن لی

7  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لیگی ایم پی اے اشرف انصاری پی ٹی آئی کی تقریب میں پہنچ گئے ، لیگی ایم پی اے کو دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے ، اشرف انصاری نے کہا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہو، عمران خان کے اچھے اقدام پر ان کا ساتھ دوں گا ۔ قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق

لیگی ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد عمران خاں کیساتھ کھڑے ہیں ، اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ دیا ، عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ گئے تو ساتھ چھوڑ دیں گے ، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے لیگی ایم پی اے کو ٹائیگرز فورس کی جیکٹ اور کیپ پہنائی ۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان پنجاب اسمبلی قیادت کی اجازت کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے پہنچ گئے۔لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 6 ارکان اسمبلی وزیراعلی سے ملے اور انہوں نے یہ ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت کے بغیر کی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بھی ایک رکن وزیراعلی پنجاب سے ملاہے، ہم نے اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کے لیے قیادت کو سفارش کردی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں (ن) لیگ کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی انصاری، نشاط احمد ڈاہا ، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد فیصل خان نیازی شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلیٰ سے ملے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…