ٹرینیں کمزور پٹڑی پر تب ہی چل سکتی ہے جب ریلوے کے وزیر پٹڑی پر رہیں گے، حافظ حسین احمد نے شیخ رشید کا کچا چٹھا کھول دیا

6  جولائی  2020

کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ ٹرینیں کمزور پٹڑی پر تب ہی چل سکتی ہے جب ریلوے کے وزیر پٹڑی پر رہیں گے، شیخ رشید خود پٹڑی سے اترے ہوئے ہیں ،شیخ رشید اپنی وزارت کے علاوہ تمام معاملات میں ٹانگ اڑانے کے شوقین ہیں، شیخ رشید کے دور میں آئے روز ٹرین حادثات رونما ہونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضیاع ہورہی ہیں،

شیخ رشید اپنی نااہلی قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے محکمے کی طرف توجہ دینے کے بجائے دیگر معاملات میں مداخلت کرنے میں مصروف ہیںوہ سوائے ریلوے کے علاوہ تمام اشوز زیر بحث لاتے ہیں، شیخ رشید دیگر معاملات میں مداخلت ’’فال والا طوطا‘‘ بننے کے بجائے ریلوے کی بہتری کے لیے کام کرتے توآج ریلوے کی ایسی بدترین صورتحال نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کافی عرصے تک ٹرینیں بند تھیں اس وقت انہیں چاہئے تھا کہ موقع سے فائدہ اٹھاتے اور جہاں پٹڑیاں کمزور ہیں اور جہاں پھاٹک نہیں ان کو ٹھیک کرتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اب آئے روز ٹرین کے حادثات رونما ہورہے ہیں، حافظ حسین احمدنے کہا کہ مشکوک پائلٹوں کی بات کرکے پی آئی اے کو کھڈے لائن لگا دیا گیا اب ریلوے کو بھی تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، جے یو آئی کے ترجمان نے شیخ رشید سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو مستعفی ہوجانا چاہئے اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے تو ان سے لیا جائے۔  حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ ٹرینیں کمزور پٹڑی پر تب ہی چل سکتی ہے جب ریلوے کے وزیر پٹڑی پر رہیں گے، شیخ رشید خود پٹڑی سے اترے ہوئے ہیں ،شیخ رشید اپنی وزارت کے علاوہ تمام معاملات میں ٹانگ اڑانے کے شوقین ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…