جج ارشد ملک کی آخری وقت تک نوکری بچانے کی کوشش ،ان کا خیال تھا کہ کچھ طاقتور لوگ ان کی مدد کریں گے لیکن طاقتور لوگوں نے ان کا فون سننا ہی چھوڑ دیا تھا، 27اپریل 1998کو ملک قیوم نے محترمہ بےنظیر بھٹو اور ان کے شوہر کو سزا سنا ئی تو اس وقت شہباز شریف نے انہیں کیا کہا تھا جو ریکارڈ کر لیا گیا تھا ؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

6  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اُس دن شدید حبس تھا، میں بارش کی دعا مانگ رہا تھا، اچانک ٹیلی وژن کی اسکرین پر ایک بریکنگ نیوز نمودار ۔۔۔سینئر کالم نگار حامد میر اپنے کالم ’’ دو جج ایک کہانی ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ہوئی اور میرے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی ایک انتظامی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سات سال قید سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو

نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔گزشتہ سال نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں ارشد ملک یہ اعتراف کر رہا تھا کہ اس نے العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی کی کیونکہ اس پر دبائو تھا۔ جب انکوائری شروع ہوئی تو جج نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) نے اسے ایک قابلِ اعتراض وڈیو کے ذریعہ بلیک میل کیا۔ موصوف نے یہ اعتراف بھی کر لیا کہ انہوں نے نواز شریف کے ساتھ جاتی امرا اور ان کے صاحبزادے حسین نواز کےساتھ سعودی عرب میں ملاقات کی تھی۔ جج ارشد ملک کو معطل کر دیا گیا اور ایک سال تک ان کا معاملہ لٹکتا رہا۔ایک سال کے بعد انہیں نوکری سے برخاست کر دیا گیا اور اب مسلم لیگ (ن) کی قیادت ارشد ملک کی برطرفی کو اپنی بہت بڑی فتح قرار دے رہی ہے۔ اب میرا دل چاہا کہ قہقہے لگائوں کیونکہ میں جب بھی جج ارشد ملک کے جوڈیشل مس کنڈکٹ کی مذمت سنتا ہوں تو مجھے ایک اور ملک صاحب یاد آجاتے ہیں۔یہ تھے جسٹس ملک محمد قیوم جو 1998میں لاہور ہائیکورٹ کے احتساب بینچ کے جج ہوا کرتے تھے اور پرویز مشرف کے دور میں اٹارنی جنرل بنائے گئے۔ ملک قیوم نے سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن سزا سنانے کے کچھ عرصہ کے بعد پیپلز پارٹی نے ان کی آڈیو ٹیپس جاری کیں

جن میں ان کی اس وقت کے وزیر قانون خالد انور، احتساب بیورو کے سربراہ سیف الرحمٰن اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ گفتگو موجود تھی اور اس گفتگو کے مطابق جسٹس ملک قیوم نے وزیراعظم نواز شریف کی خواہش اور دبائو پر محترمہ بےنظیر بھٹو کو سزا سنائی تھی۔ جب ملک قیوم کو احتساب بینچ میں شامل کیا گیا تو پیپلز پارٹی نے بہت شور مچایا کیونکہ ملک قیوم کے

چھوٹے بھائی پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی تھے۔اس دوران ملک قیوم اور نجم الحسن کاظمی پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے محترمہ بےنظیر بھٹو کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دیدی جس پر سیف الرحمٰن بہت ناراض تھے۔ انہیں شک تھا کہ ملک قیوم نے آصف علی زرداری کے ساتھ کوئی خفیہ ڈیل کر لی ہے لہٰذا انہوں نے ملک قیوم کے گھر اور دفتر پر زیر استعمال ٹیلی فون ٹیپ کرانے شروع کر دیے۔

نواز شریف دو تہائی اکثریت کے وزیراعظم تھے اور سیف الرحمٰن ٹیلی فون پر ملک قیوم کو باس بن کر حکم دیا کرتے تھے۔ اس دوران نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس راشد عزیز خان کو فون کیا اور کہا کہ ملک قیوم کو سمجھائیں اسے بےنظیر اور زرداری کے خلاف مقدمہ جلد نمٹانا چاہئے۔27اپریل 1998کو ملک قیوم نے محترمہ بےنظیر بھٹو اور ان کے شوہر کو سزا سنا دی۔

اس فیصلے پر شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ شکریہ بھی ریکارڈ ہو گیا۔ سیف الرحمٰن نے عدلیہ کے علاوہ میڈیا اور فوج کی اہم شخصیات پر بھی رعب ڈالنا شروع کر دیا۔اس فرعونیت کے ردعمل میں ملک قیوم کے ساتھ ان کی گفتگو کی ٹیپس محترمہ بےنظیر بھٹو تک پہنچ گئیں۔ ان میں وہ ٹیپس بھی تھیں جن میں ملک قیوم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ گفتگو ریکارڈ تھی اور وہ اہلیہ کو حکومت کے

دبائو سے آگاہ کر رہے تھے۔پھر بیگم ملک قیوم کی پرویز ملک سے گفتگو کی ٹیپ بھی تھی لیکن محترمہ بےنظیر بھٹو نے صرف سیف الرحمٰن، خالد انور اور شہباز شریف کی ٹیپس ریلیز کیں، خاندان کے دیگر افراد کی ٹیپس صرف سپریم کورٹ کو فراہم کیں۔ سپریم کورٹ نے ان ٹیپس میں ہونے والی گفتگو پر کوئی فیصلہ نہیں دیا کیونکہ ملک قیوم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا البتہ ملک قیوم کی

طرف سے محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو سنایا جانے والا فیصلہ سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ملک قیوم کافی سمجھدار تھے۔ انہوں نے نوکری بچانے کے بجائے استعفیٰ دے کر انکوائریوں سے جان چھڑالی۔ جج ارشد ملک آخری وقت تک نوکری بچانے کی کوشش میں تھے۔ ان کا خیال تھا کہ کچھ طاقتور لوگ ان کی مدد کریں گے لیکن طاقتور لوگوں نے ان کا فون سننا ہی چھوڑ دیا تھا۔

ملک قیوم اور ارشد ملک کی کہانیوں میں ایک سبق موجود ہے۔سبق یہ ہے کہ جج صاحبان جب دبائو میں آکر ناانصافی کرتے ہیں تو اپنے لئے ذلت کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ یہ ذلت صرف ان کمزور ججوں کا مقدر نہیں بنتی بلکہ انہیں بھی رسوا کرتی ہے جو اقتدار کے نشے میں دُھت ہو کر ججوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…