400 ملازمین کے پیچھے ہزاروں لوگوں کا روزگار داؤ پر نہیں لگا سکتے،نواز شریف نے کتنے لوگ نکالے؟ پی ٹی ڈی سی کو بند کرنے کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی

5  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) میں بہتری کیلئے 2019 میں کابینہ نے کارروائی کا فیصلہ کیا تھا،گذشتہ برسوں میں پی ٹی ڈی سی سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا، ماضی میں جس نے بھی چارج سنبھالا، اس نے سیاسی بھرتیاں کیں، نوازشریف نے اپنے دورحکومت میں پیپلزپارٹی کے907 سیاسی بھرتیوں

کے لوگ نکالے،400 ملازمین کے پیچھے ہزاروں لوگوں کا روزگار داؤ پر نہیں لگا سکتے، پی ٹی ڈی سی بند نہیں ہوا،اس میں اصلاحات کر رہے ہیں جس سے ایک سال میں فائدہ نظر آئے گا،پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا جائیگا،6 ماہ کا ہاؤس الاؤنس اور90 مہینوں کی تنخواہ سمیت دیگرمراعات پرشامل ہیں،نیشنل ٹورازم بورڈ کی سربراہی میں پی ٹی ڈی سی کام کرے گا، 2 سال میں 46 تھری اور فور اسٹار ہوٹلز آجائیں گے اور دنیا بھر میں سیاحت کرنے والے نوجوانوں کو اس سیکٹر میں ہائیر کررہے ہیں،پاکستان کی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 3 فیصد بھی نہیں،بڑھانے سے اربوں روپے کی ادمدن حاصل ہوگی۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری نے بتایا کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈنیشن بورڈ (این ٹی بی سی) نے 2020 سے 2030 کی 10 سالہ پالیسی تشکیل دے دی ہے اور اس میں 5 سال کے لیے ایکشن پلان بھی تیار کیا جاچکا ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کا ایک برینڈ بھی بنایا جاچکا ہے جسے 18 اپریل کو لانچ کرنا تھا لیکن عالمی وبا کی وجہ سے روک دیا گیا اور اب سال کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے برینڈ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر لانچ کیا جائے گا تا کہ لوگ پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے آئیں۔معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے کہا کہ ہوٹلز اور موٹلز کیلئے کم از کم قومی معیار کا بھی متعین

کیا جاچکا ہے،ایک نیشنل ای پورٹل تیار ہے جہاں دنیا بھر سے بکنگ کی جاسکے گی اور اس پر موسم ٹریفک، آبادی، ریٹنگ وغیرہ کی معلومات ایک جگہ دستیاب ہوں گی اور یہ تمام چیزیں برینڈ پاکستان کے ساتھ لانچ کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ایک انڈاؤمنٹ فنڈ تشکیل دیا گیا جس میں سیاحت کی مارکیٹنگ اور برینڈنگ کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ ہر چیز کا معیار نظر آئے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ ورلڈ ٹورازم فورم

2021 کی میزبانی پاکستان کرے گا اسی طرح ڈی ای ایٹ جس کی میزبانی گزشتہ برس ملائیشیا نے کی تھی 2022 میں پاکستان کی میزبانی پر اتفاق کیا گیا ہے جس میں ترکی، ملائیشیا، ایران، قطر وغیرہ کے وزرائے سیاحت 3 دن کے اجلاس کے لیے پاکستان آئیں گے اور پاکستان میں سیاحتی مواقع کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے حوالے سے حکومت کو گزشتہ 5 سال میں کروڑوں

روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا تھا جو لوگ وہاں جاتے تھے ہمیں وہاں کی سہولیات پر برا بھلا کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کی وجہ سے لوگوں کو ملازمت سے نہیں نکالا بلکہ 2019 میں ہی کابینہ نے پی ٹی ڈی سی کو چلانے کے حوالے سے میکانزم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلز کو صوبوں کو دیا جائے گا تا کہ وہ ان ہوٹلز کو 30 سال کی مدت کیلئے نجی سیکٹر کو لیز پر دے سکیں جس میں بہترین ملکی اور غیر ملکی

سرمایہ کار ان کو اچھے طریقے سے چلا سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ 30 سال کی لیز کے حوالے سے دستاویزات کی تیاری کیلئے ایک غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس منصوبے کا آغاز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 46 جائیدادوں سے کیا جارہا ہے اور 3 سے 4 سال میں عوام ان 46 مقامات پر 3 اسٹار اور 4 اسٹار ہوٹلز میں تبدیل ہوتے دیکھیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے ہوٹلز اس لیے فائدے میں نہیں رہے کیوں کہ ماضی میں جس نے بھی اس ادارے کی باگ دوڑ سنبھالی اپنے سیاسی مفادات پورے کیے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں پی ٹی ڈی سی سے پیپلز پارٹی کے 907 ملازمین کو فارغ کیا تھا اور اپنا ایم ڈی لگا کر اپنے سیاسی کارکنان کو نوکریاں دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی ڈی سی کی بندش کا فیصلہ جلد بازی کا فیصلہ نہیں تھا اور دیگر ممالک کے ماہرین سیاحت سے مشاورت کر کے ان کی یونینز کے ساتھ مذاکرات کیے لیکن بات نہیں بنی اور ہم نے گولڈن ہینڈ شیک کے ایک اچھے پیکج کی پیشکش کی جسے مسترد کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ضمانت دیتا ہوں کہ آپ ایک سال کے اندر ہی خود ہمارے فیصلے کے نتائج دیکھیں گے اور پی ٹی ڈی سی منافع میں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…