غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیوں کیا؟ تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی اہم رکن کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی

5  جولائی  2020

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے

معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمی کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت موخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی۔ تمام ثبوت اور شواہد کے معائنے اور عظمی کاردار کے موقف کو سننے کے بعد قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب قائل ہے کہ انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی عظمی کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایان شان نہیں رہا۔ چنانچہ عظمی کاردار کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔تحریک انصاف کے حکم نامے میں اعلان کیا گیا ہے کہ عظمی کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں رہیں تاہم وہ قائمہ کمیٹی کے فیصلے کو 7 روز میں ایپلٹ کمیٹی کے روبرو چیلنج کرنے کی مجاز ہوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے رکن پنجاب اسمبلی عظمی کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کو 15 جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا جس میں ان کی بنیادی پارٹی رکنیت 1 ماہ کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ذیلی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمی کاردار کے خاوند کی علالت کے پیش نظر 17 جون کی سماعت موخر کرکے 27 جون کو منعقد کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…