محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کے لیے ٹیبلٹ کا استعمال لازمی قرار دیدیا، حکومت ہر استاد کو کتنی رقم دیگی؟جانئے

5  جولائی  2020

پشاور(این این آئی) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا (کے پی) نے اساتذہ کے لیے ٹیبلیٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹیبلیٹ اساتذہ خود خریدیں گے تاہم محکمہ 50 فیصد رقم دے گا۔ ٹیبلیٹ کے استعمال کی پالیسی کا مقصد اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔صوبائی کابینہ نے 30 اپریل کو پالیسی کی منظوری دی تھی جو سال 21-2020 سے قابل عمل ہو گی۔

پالیسی کے لیے محکمہ تعلیم اپنے سالانہ بجٹ سے رقم مختص کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر استاد کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کا انٹرنل آڈٹ سیل ٹیبلٹ پالیسی کا سالانہ آڈٹ کرے گا۔گزشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی ساتھ ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…