پاکستان میں ریاست مدینہ نظام نافذ کیا جائے، اہم مطالبہ کر دیا گیا

5  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی سپریم کونسل کا ٹیلی اجلاس منعقد ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ریاست مدینہ نظام نافذ کیا جائے ۔ سودی استحصالی نظام ختم کر کے اسلام کا معاشی نظام لایا جائے ۔ حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشٹ حکومت کے مظالم کے خلاف قومی متفقہ پالیسی بنائے ۔ بھارت میںانسانی حقوق کی پامالی اور مسلمانوں پر مذہب کی بنیاد پر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی جائے ۔

حکومت دینی مدارس پر تعلیم پر بندش کا سلسلہ فوری ختم کرے ۔ ٹیلی کانفرنس کی صدارت صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیرڈاکٹر محمد زبیر نے کی ۔ لیاقت بلوچ ، سید ثاقب اکبر ، پیر ہارون گیلانی ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا عبدالغفار روپڑی ، خرام نواز گنڈا پور ، عبداللہ گل ، مفتی گلزار نعیمی ، صاحبزادہ سلطان احمد علی ، حافظ زبیر ظہیر ، پیر سلطان خالد قادری ، قاضی ظفر الحق ، سید ناصر شیرازی ، صابر کربلائی ، مرزا ایوب بیگ ، مولانا اللہ وسایا ، سید سجاد نقوی ، علامہ زاہد القاسمی ، نذیر احمد جنجوعہ ، لطیف الرحمن شاہ نے ٹیلی کانفرنس میں اظہار خیال کیا ۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشترکہ اعلامیہ کے نکات کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ نظام کا اعلان کر کے عوام میں خوشی کے جذبات پیدا کیے لیکن عملاً اس سے انحراف کر لیا گیا اور ریاست مدینہ مخالف نظام پہلے سے زیادہ خرابیوں کے ساتھ مسلط کردیا ہے ۔ حکومت فوری طور پر نظام اسلام کی طرف لوٹ آئے اور لیت و لعل کی بجائے نظام نافذ کیا جائے ۔ حکومت قادیانیوں کی سرپرستی ختم کرے ۔ حیلے بہانوں سے قادیانی نوازی عوام کی شدید پریشانی کا باعث ہے ۔ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے اور قادیانیوں کے ذریعے اکثریت کے جذبات کی توہین بند کی جائے ۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ حکومتی آستینوں میں بیٹھا قومی وحدت دشمن اور مذہب بیزار

طبقہ کی شرارت ہے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کو نہ چھیڑا جائے ۔ ہندوئوں ، عیسائیوں سکھوں کی پہلے سے موجود عبادتگاہوں کی حفاظت اور خدمت کی جائے ۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر عالمی صہیونی سازشوں کا سلسلہ ہے ۔ دینی مدارس میں تعلیم پر پابندی بھی ختم کی جائے ۔ ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں تعلیم پر عائد پابندی بھی ختم کی جائے ، دینی مدارس مساجد میں حفظ قرآن ، ناظرہ قرآن اور دینی مدارس میں تعلیم کا بڑا نقصان ہورہاہے یہ

تعلیم دشمنی ہے ۔ ملک بھر میں کرونا کی آڑ میں زائرین ، تبلیغی جماعت ، بیرونی ملک پاکستانیوں کی پاکستان آمد کی آڑ میں بدترین فرقہ وارانہ شدت کی آگ بھڑکادی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر آگ اگلتی مہم بہت تشویشناک ہے حکومت اس کا سدباب کرے ۔ ملی یکجہتی کونسل نے تمام جماعتوں کے سوشل میڈیا سیکشن کے ذمہ داران کا اجلاس طلب کرلیاہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی نریندر مودی فاشزم کی انتہا انسانی المیے پیدا کر رہاہے ۔

حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ غفلت اور سرد موہری اختیار کی ہوئی ہے ۔ حکومت پاکستان کی بے عملی کشمیری عوام اورقیادت میں مایوسی پیدا کررہی ہے ۔ سید علی گیلانی کی آل پارٹیز حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان بجلی بن کر گیاہے ۔ سپریم کونسل نے سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کے لیے لازوال قیادت اور پر عزم جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی فرمائیں اور

وزیراعظم عمران خان قومی کشمیر پالیسی بنائیں اور عملدرآمد کر کے جموں و کشمیر کے عوام کو عزم نو کا پیغام دیں ۔ سپریم کونسل نے فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ اسرائیل کے فلسطین کے عوام کے خلاف مظالم اور جبر کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی صدی کی ڈیل کا اعلان صہیونی ایجنڈا ہے ۔ یک ریاستی اسرائیلی فارمولا ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں ۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے ۔ اتحاد امت ہی مسلمانوں

کے مسائل کا علاج ہے ۔ ہم فلسطینیوں کی قیادت کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ سپریم کونسل نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر قوم پر بجٹ مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ سود ، قرضوں ، کرپشن سے قوم کو نجات دلائی جائے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری ، کساد بازاری عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے ۔ حکومت ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے اور خود انحصاری ، اپنی قوم پر اعتماد ، زراعت ، صنعت ، تجارت ، سرمایہ کاری کی بحالی

کے لیے بااعتماد نظام بنائے ۔ پاکستان سٹیل اور تمام قومی اداروں کی حفاظت کی جائے ۔ نج کاری کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ پی آئی اے انکوائری ، شوگر مافیا ، آٹا مافیا ، پاور سیکٹر مافیا ، قرضے معاف کرانے والے مافیا کے حوالے سے عمران خان نے قومی معیشت کو اور تباہی دی ہے ۔ حکومت نااہل اور ناکام ہے اس کا ہر اقتصادی اقدام آئی ایم ایف کی خوشنودی اور عوام دشمنی پر مبنی ہے ۔ سپریم کونسل نے سانحہ ماڈل ٹائون پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہدا کے خاندانوں کو انصاف دیا جائے ۔

اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر حکومتی روش کی شدید مذمت کی گئی ۔ سپریم کونسل نے متفقہ اعلان کیا کہ تما م دینی جماعتیں قومی وحدت ، یکجہتی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کریں گی ۔ فرقہ واریت کی آگ کو بھسم کیا جائے گا ۔ ریاست مدینہ نظام ، مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں اور فلسطین میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ۔ پاکستان میں دو قومی نظریہ کے خلاف کاروائیوں ، قادیانی نوازی اور دین دشمنی ہر اقدام کی مزاحمت کی جائے گی ۔اجلاس میں سید منورحسن ، مفتی محمد نعیم ، علامہ طالب جوہری ، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی اور مقبوضہ کشمیر ، فلسطین ، پاکستان میں دہشتگردی کے شہدا اور کرونا وبا میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…