عزیر بلوچ نے قادر پٹیل کے کہنے پر کسے قتل کیا؟ خالد شہنشاہ کو کس نے قتل کرایا، انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

4  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ نے دبئی میں ملاقات کر کے اپنی کہانی سنائی اور بتایا کہ وہ پولیس میں جانا چاہتا تھا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے بتایا کہ عزیر بلوچ سے دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں اْس نے اپنے بارے میں تفصیلی بتایا۔ اْنہوں نے کہاکہ ملاقات میں عزیر بلوچ نے بتایا کہ وہ پولیس میں جانا چاہتا تھا مگر اْس کے والد کو ارشد پپو نے قتل کرایا

جس کے بعد وہ دوسری راہ پر چل پڑا، جس نے عزیربلوچ کو غلط راستے پرلگایا ان کوبھی سزا ملنی چاہیے۔علی زیدی نے کہاکہ عزیر بلوچ نے بیان حلفی میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام لیا ہے، اسمبلی میں جو باتیں کیں اْن پر قائم ہوں، پیر کو جے آئی ٹی ریلیز ہوجائے تو پھر اس پر مزید بات کریں گے۔عزیربلوچ کو غلط راستے پر لگانے والے آج بجٹ تقریریں کرتے ہیں،سزا اور جزا کا قانون ہوتا ہے جس پر عمل درآمد ضروری ہے، ذوالفقارمرزا نے سچ بول کر ان کو بے نقاب کیا۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کا نام جے آئی ٹی میں شامل ہے، وہ چیلنج دینے سے پہلے اس بات کا جواب دیں کیونکہ عزیر نے اعتراف کیا کہ قادر پٹیل کے کہنے پر رزاق کمانڈو کو قتل کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ میرے پاس جو جے آئی ٹی ہے اس کی کاپی 3،4 لوگوں کو دے چکا ہوں، یہ لوگ توقتل کرانے میں ماہر ہیں اگر مجھے کچھ ہوا تو جن کو کاپی دی وہ خود ریلیز کردیں گے، پی پی کو جواب دینا ہوگا کہ خالدشہنشاہ کوکس نے قتل کرایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے ضلع کا ایک ایس پی ڈاکٹر رضوان رپورٹ پیش کررہا ہے کہ سعید غنی کا بھائی منشیات فروشی میں ملوث ہے۔ علی زیدی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ نے دبئی میں ملاقات کر کے اپنی کہانی سنائی اور بتایا کہ وہ پولیس میں جانا چاہتا تھا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے بتایا کہ عزیر بلوچ سے دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں اْس نے اپنے بارے میں تفصیلی بتایا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…