ن لیگ مٹھائیاں بانٹنے میں ہمیشہ جلد ی کرتی ہے ،حقائق سامنے آنے پر خوشی غارت ہو جاتی ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت کی سابق حکمران جماعت پر چڑھائی

4  جولائی  2020

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) مٹھائیاں بانٹنے میں ہمیشہ بہت جلد ی کرتی ہے لیکن کچھ دیر بعد حقائق سامنے آنے پر اس کی خوشی غارت ہو جاتی ہے ،بلاول بھٹو کرپشن کی بیساکھیوںپر پنجاب فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں

اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو سیاست کرنی ہے تو انہیں عمران خان کے سیاست میں متعارف کرائے گئے شفافیت کے معیار کو اپنانا ہوگا ،عوام نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھا تو ہم بہت جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی عدالتی فیصلے پر بیان بازی نہیں کرتی ، مسلم لیگ (ن) کاوطیرہ ہے کہ وہ مٹھائیاں بانٹنے میںہمیشہ بہت جلدی کرتی ہے لیکن کچھ دیر بعد اصل حقائق سامنے آتے ہیں تو خوشی کی لمحات غم میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما کھلی آنکھوں سے وسط مدتی انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں بلکہ اپنی جماعت میں جاری رسہ کشی کی طرف توجہ دی جائے ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گڈ گورننس کی مثالیں قائم کی ہیں جو اپوزیشن کو ایک آنکھ نہیںبھاتیں ۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کی عدالت سے سر خرو ہو کر دوبارہ حکومت بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…