طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے زین پولانی اور فیملی کی یادگار کیلئےTCFوقف فنڈ قائم ،نیک مقصد بھی سامنے آگیا

4  جولائی  2020

لاہور(این این آئی)22مئی 2020کو کراچی میں پی آئی اے کی فلائٹ PK 8303کے المناک حادثہ میںہلاک ہونے والے زین پولانی اور ان کی بیگم سارہ پولانی اور ان کے تین بچوں کی یادگار کے طور پر ان کی فیملی کی جانب سے ایک میموریل فنڈ قائم کیا گیا ہے۔یہ وقف فنڈ سٹیزنز فائونڈیشن کے

اشتراک سے ان کی ویب سائٹ پرصدقہ ٔ جاریہ کے طور پر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ سٹیزنز فائونڈیشن ایک باقاعدہ منظم اور غیر منافع بخش ادار ہ ہے جو 1995میں شہریوں کے ایک گروپ نے قائم کیا تھا۔ یہ ادار ہ پاکستان بھر میں شہروں کے مضافاتی اور دیہی علاقوں میںخاص طورپر قائم کئے گئے 1,652اسکولوں میں تقریباََ266,000ِِ طلبہ و طالبات کو تعلیم کی سہولت فراہم کررہا ہے۔اس سلسلے میںزین کے بھائی فیضان پولانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا،”زین کے دل میں کئی فلاحی مقاصد تھے جن میں سے ایک پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی مدد کرنا بھی تھا۔ TCFکی یہ پیشکش ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے کہ ہم زین اور سارہ کے نام سے    صدقۂ جاریہ کے طور پر ان کی یہ خواہش پوری کریں۔”فیملی نے اس مقصد کیلئے 15ملین روپے جمع کئے جائیں گے۔اس فنڈ میں شرکت کیلئے ویب سائٹ  www.tcf.org.pkوزٹ کیجئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…